حجاب پر پابندی کا معاملہ،بھارتی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

Published on February 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

بھارتی ریاست کرناٹک کے کالجوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف آواز سپریم کورٹ میں بھی گونجنے لگی ہے
نئی دہلی(یواین پی)کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب کا معاملے پر مسلمان طالب علم سپریم کورٹ پہنچ گئے تاہم سپریم کورٹ نے درخواست پر فوری سماعت سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے کالجوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف آواز سپریم کورٹ میں بھی گونجنے لگی ہے، طالبہ نے کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔طالبہ نے سپریم کورٹ میں عبوری فیصلے کے خلاف درخواست کی، جس پر بھارتی سپریم کورٹ نے فوری سماعت سے انکار کردیا۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ ہم معاملے کو دیکھ رہے ہیں کہ کرناٹک میں کیا ہورہا ہے لیکن اسے قومی سطح کا مسئلہ نہ بنائیں، مناسب وقت پر مداخلت کریں گے۔بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج میں مسلم طالبات کو حجاب پہننے سے روکنے کا کیس سنگل بینچ نے لارجر بینچ کو بھیج دیا تھا، جس نے حجاب پر پابندی کا عبوری فیصلہ دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes