وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ، ذرائع

Published on December 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 گھنٹے کی طویل نشست کے بعد ختم، 9 گھنٹے کی نشست میں 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، باقی وزارتوں کا جائزہ لینے کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزرا کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے فی الحال کسی رکن کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر ریلوے شیخ رشید اور فیصل واوڈا کی کارکردگی کو بھی سراہا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور مراد سعید کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں مراد سعید کو وفاقی وزیر مواصلات بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے ارکان کو نئے ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان کی کارکردگی کا 100 روز بعد دوبارہ جائزہ لوں گا، نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، وزرا گزشتہ سو دنوں کے اہداف کا حصول یقینی بنائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes