کھیلوں کا فروغ طالب علموں کی جسمانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

Published on December 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈویژنل لیول سپورٹس مقابلہ جات 2023 کی افتتاحی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کا فروغ طالب علموں کی جسمانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے، نئی ٹیکنالوجی کے اس دور میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں واضح طور پر کمی واقع ہوئی ہے جس سے نئی نسل میں کھیلوں کا شوق کم ہوتا جا رہا ہے، کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لیے مختلف محکموں کی موثر کاوشیں قابل تحسین ہیں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر، ڈائریکٹر کالجز مسعود خریدی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شیر باز، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن اوکاڑا 1 فوزیہ معظم بھی موجود تھی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے سیکنڈ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈویژنل لیول سپورٹس مقابلہ جات 2023 کے سلسلہ میں کرکٹ کے میچ کا افتتاح کیا، کرکٹ میچ گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن اوکاڑا 1 اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وومن 90 موڑ ساہیوال کے مابین کھیلا گیا، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن اوکاڑا 1 کی ٹیم نے سنسنی مقابلے کے بعد گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وومن 90 موڈ ساہیوال کو شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں کے نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes