حیدرآباد ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر و کرکٹ آرگنائزر کرامت علی عباسی انتقال کر گئے

Published on December 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

حیدرآباد(یواین پی)حیدرآباد ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر و کرکٹ آرگنائزر کرامت علی عباسی انتقال کر گئے مرحوم گزشتہ کئی دنوں سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے تاہم بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 74 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، مرحوم کی نماز جنازہ لیاقت کالونی کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کی گئی جب کہ تدفین لالو لاشاری قبرستان میں کی گئی، نماز جنازہ میں میء4 ر حیدرآباد طیب حسین, پرو واء4 س چانسلر سندھ یونیورسٹی بدین کیمپس صدیق کلہوڑو، ڈسٹرکٹ آرگنائزر ایم کیو ایم حیدرآباد ظفر صدیقی، سابق اراکین سندھ اسمبلی امین الدین، رحمان راجپوت، پی سی بی گورنگ بورڈ کے سابق رکن میر حیدر علی تالپر، ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ یونیورسٹی اکرم انصاری، ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر میر سلیمان تالپر، انٹرنیشنل کرکٹ اسکورر عارف مجید عارف سابق آر ڈی ایم پی سی بی عبدالحسین شاہ، سابق سٹی ناظم حاجی معین شیخ، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل قریشی، خازن عابد قریشی، سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز صادق شیخ، چوہدری ذوالفقار، عبدالوحید راشد، احمد علی جعفری، کرکٹ آرگنائزرز نیاز قریشی، عبدالرؤف، شکیل کے کے، انجمن تاجران لاڑکانہ صدر حاجی کلیم عباسی، سیاسی و سماجی، کھیلوں اور صحافت سے وابستہ شخصیات، تاجر و وکلا برادری سمیت دوست رشتہ داروں نے شرکت کی، مرحوم نے بیوہ، بیٹے، بیٹیوں سمیت دیگر کو سوگواران چھوڑا ہے مرحوم نے اپنی نصف زندگی کرکٹ کے فروغ اور کرکٹ سرگرمیوں میں گزاری، مرحوم نے 86۔1985 میں لیاقت کرکٹ کلب کے نام سے کرکٹ کلب کی بنیاد بھی رکھی جو اس وقت بھی حیدرآباد کرکٹ میں مقام رکھتا ہے مرحوم نے لیاقت کالونی گراؤنڈ میں کرکٹ کی بحالی اور کھلاڑیوں کو سہولیاٹ کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کیا..

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes