اوکاڑا مختلف واقعات میں 2 افراد قتل

Published on May 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی )اوکاڑا کے نواح میں دو مختلف واقعات میں معمولی جھگڑے اور ناجائز تعلقات کی بنا ء پر دو افراد کو قتل کردیا پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرلیا آلہ قتل بھی برآمد۔ واقعات کے مطابق تھانہ منڈی احمدآباد کے علاقہ پر مانند میں سلطان نامی نوجوان نے اپنے چچا کو چھریوں کے پے درپے وار کرکے موت کی گھاٹ اتار دیا ملزم کے اپنی چچی سے ناجائز تعلقات بتائے جاتے ہیں جس کو اس کے چچا کوعلم ہوگیا پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں ایک ٹیم نعش کو قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے روانہ ہوگئی جب کہ دوسری ٹیم نے ملزم کا تعاقب کیا اور چند ہی گھنٹوں میں اسے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے دوسرے واقعہ تھانہ حویلی لکھا کے چک ایس پی میں پیش آیا جہاں اچھو کنگرے اور جاوید نامی گروہوں کی درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جس پر اچھو کنگرے وغیرہ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں جاوید شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر ایس ایچ او مہراسماعیل کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے جاوید کو ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کرجان کی بازی ہار گیا مہر اسماعیل کی قیاد ت میں پولیس نے ملزما ن کو گرفتار کرلیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمرسعید ملک نے ملزمان کی فوری گرفتاری پر ایس ایچ او ز اعجازبھٹی اور مہر اسماعیل کو شاباش دی ہے اور حکم دیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلائی جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy