پانچ کروڑ سے زائد کا گھٹکہ مٹیریل اور پانچ سو کے قریب منشیات فروش گرفتارہوئے ایس ایس پی ٹھٹھہ

Published on December 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ ) ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹھار کی پریس کانفرنس ، پولیس کی کارکردگی کے باعث پانچ کروڑ سے زائد کا گھٹکہ مٹیریل اور پانچ سو کے قریب منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے ہیں،اور ور واقع میں موٹر سائیکل چور کی تلاش کے دوران معصوم عابدہ ملاح کے قتل میں ملوث انچارج اور اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے لاک اپ کردیا گیا،جبکہ سول سوسائٹی کی جانب سے عابدہ ملاح کیس کی تحقیقات کی پرزور اپیل پر لیے ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ کے احکامات پرایماندار پولیس افسر سراج لاشاری کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے جو کل سے تحقیقات شروع کرینگے اور دوسرے ملوث اہلکاروں کی انکوائری کرکے ملوث اہکاروں کے اوپر بھی کاروائی کی جائیگی، ایس ایس پی ٹھٹھہ نے عابدہ ملاح واقعے کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کے مجھے اس واقعہ کا دلی صدمہ پہنچا ہے اور میں اس معاملے میں کسی بھی ملوث اہلکار کو نہیں چھورونگا،پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ٹھٹھہ ضلع میں کرائیم پر کنٹرول کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کے ٹھٹھہ پولیس کی سخت کاروائیوں کے باعث آدھے ساے زیادہ جرائیم پیشہ عناصرقانون کے گرفت میں ہیں باقی ٹھٹھہ ضلع چھوڑ کر باگ گئے،جہاں بھی پولیس کی کاروائیاں سخت ہوتی ہیں وہاں چھوٹے بھرے واقعات ہیش آتے رہتے ہیں مگر عابدہ ملاح جیسا واقعہ کسی بھی صورت ناقابل برداشت ہے،انہوں نے صحافیوں کے آگے ٹھٹھہ کی مقامی عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کے ٹھٹھہ پولیس کی کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو ٹھٹھہ کی عوام کے لیے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور کھلے رہینگے،
غریب تاجر اتحاد ٹھٹھہ کی عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس
ٹھٹھہ ( رپورٹ حمید چنڈ) غریب تاجر اتحاد ٹھٹھہ کا عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس ، اگلے ہفتے ہونے والے الیکشن میں دھاندلی کا خدشہ،ٹھٹھہ پولیس بڑے بڑے منشیات فروشوں کو چھوٹ دیکرعام عوام کو گھٹکہ کھانے پر بھی چالان کردینے کی مخالفت، ٹھٹھہ کے بیوپاریوں کو اگلے ہفتے الیکشن میں غریب تاجر اتحاد کو ووٹ دیکر کامیاب کرانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق غریب تاجر اتحاد ٹھٹھہ کے رہنماہ حٓمد مغل،حنیف چنڈ،عرفان مانکانی،ہوش محمد عباسی،سجاد سموں،عمران بھٹی اور دیگر نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے تاجر اتحاد کے نام پر بڑے بڑے بیوپاری آپس میں مل کر الیکشن کا جھوٹا اعلان کیا ،اور ٹھٹھہ شہر کے چھوٹے چھوٹے بیوپاریوں کا میمبر شپ کا فارم تک نہیں بھرا گیا ،جسکے بعد ہم ٹھٹھہ کے غریب تاجروں نے مل کر غریب تاجر اتحاد کا انعقاد کیا اور مقامی چھوٹے چھوٹے بیوپاریوں سے مل کر باڈی تشکیل دی اور الیکشن کے لیے انجمن تاجران سندھ کے صدر کے پاس الیکشن فارم اور ووٹرز کی لسٹ لینے گئے مگر ابھی تک ہمیں بیوپاریوں کی لسٹیں معیا نہیں کی گئیں اور ہمارے اوپر سیاسی دباو ڈالا جارہا ہے اور ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کے ہم الیکشن سے ہاتھ اٹھالیں ورنہ ہمارے میمبروں کو توڑا جائےئیگا یا ہمارے رہدیداران کو نقصان پہنچایا جائیگا، انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کے ہمیں ڈر ہے کے الیکشن کے دن بڑی پئمانے پر دھاندلی کرکے غریب تاجروں کے حقیقی آواز غریب تاجر اتحاد کو ہڑانے کی کوشش کی جائیگی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes