پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اپنی نوعیت کا انتہائی اہم پروگرام ہے عامر عقیق خان

Published on February 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

اوکاڑہ کی زرخیز زمین کے با صلاحیت فنکار اپنے ہنر سے اپنا اور اپنے ضلع کا نام روشن کریں گے
اوکاڑہ(یواین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اپنی نوعیت کا انتہائی اہم پروگرام ہے جو پنجاب کا بالخصوص اور پاکستان کا بالعموم سافٹ امیج پودی دنیا کے سامنے لے کر آرہا ہے یہ قابل ستائش پروگرام مقامی سطح پر باصلا حیت نوجوانوں کو اپنے ہنر کے اظہار کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے ہمارے با ہنر طالب علم اور مقامی فنکار پورے پنجاب میں اپنا لوہا منوائیں گے اوکاڑہ کی زرخیز زمین کے با صلاحیت فنکار اپنے ہنر سے اپنا اور اپنے ضلع کا نام روشن کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے اوکاڑہ آرٹس کونسل میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل سید ریاض ہمدانی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے متعلق بتایا ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل انہی باہمت نوجوانوں سے جڑا ہوا ہے آپ اپنی محنت ،قابلیت سے اپنا مقام پیدا کریں پنجاب حکومت نے آپ کے فن کے اظہار کے لئے ایک بہترین موقع آپ کو فراہم کیا ہے جس سے آپ بھر پور استفادہ کریں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عامر عقیق نے مصوری ،شاعری ،آلات موسیقی ،شارٹ سٹوری کے مقابلے اور گائیکی کے مقابلوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں سے بھی الگ الگ ملاقات کی اور ان نوجوانوں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے پینٹنگ میں حصہ لینے والے خصوصی بچے حسنین رفیق جو کہ معذوری کے باوجود اپنے پاﺅں سے پینٹنگ کے مقابلہ میں حصہ لے رہا تھا کی حوصلہ افزائی کی اور اس بچے کے ساتھ خصوصی طور پر تصاویر بھی بنوائیں۔بعد ازاں ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ساہیوال ڈویژن سید ریاض ہمدانی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوکاڑہ آرٹس کونسل حماد احمد چیمہ نے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کی جانب سے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے اوکاڑہ میں انعقاد کے لئے تمام سہولیات کی فراہمی اور انتظامی افسران کی جانب سے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes