آرٹس کونسل کے انتخابات فنکار برادری نے احمد شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ 

Published on December 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

احمد شاہ نے اپنی کاوشوں سے آرٹس کونسل کو مضبوط اور فعال ادارہ بنایا، فنکار۔ احمد شاہ پینل کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے۔ زاہد شاہ 
حبیب آباد (محمد عرفان )کراچی آرٹسل کونسل 2019-20کے انتخابات میں فنکار برادری کی ایک بڑی تعداد نے رائٹر ڈائریکٹر و اسٹیج ڈراموں کے معروف پروڈیوسر زاہد شاہ کے ہمراہ آرٹس کونسل کے صدر کے امیدوار احمد شاہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا، زاہد شاہ سے ملاقات میں شوبز اور فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کا کہنا تھا کہ احمد شاہ نے آرٹسل کونسل کو منفرد شاخت دی،ان کی کامیابی فنکاروں کی فلاح و بہبو د کی ضمانت ہے ۔ زاہد شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ احمد شاہ نے اپنی کاوشوں سے آرٹس کونسل کو ایک مضبوط و فعال ادارہ بنایا، اسٹیج ڈراموں کی بہتری کے لیئے معرو ف رائٹر و ڈائریکٹر احمد شاہ نے ممبران کی دلچسپی اور خواہش کے مطابق زبردست پروگرام منعقد کروائے ، اس موقع پر معروف اداکاروں میں شکیل صدیقی، رؤف لالہ ، حنیف راجہ ، ذاکر مستانہ، پرویز صدیقی، عرفان ملک ، علی حسن، سلیم شیخ ، شینی عظیم ، نعیمہ گرج، شانزے، زیدہ بتول، مہوش صدیقی، صائمہ حسین، عمبر علی سمیت دیگر فنکاروں کے بڑی تعداد موجود تھی، زاہد شاہ نے مزید کہا کہ احمد شاہ اور ان کی ٹیم کی جیت کے لئے عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد ہی کافی ہے عالمی اردو کانفرنس کے ذریعے آرٹس کونسل میں دنیا بھر کے ادیبوں اور فنکاروں کا میلہ سجایا گیا جس سے شہر قائد کا ایک روشن اور پر امن چہر ہ دنیا کے سامنے روشناس ہوا ،آرٹس کونسل کے ممبران سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ آرٹس کونسل کو حقیقی معنوں میں گہوارہ ادب بنانے والے احمد شاہ پینل کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب کروائیں ، واضح رہے کہ احمد شاہ کی حمایت میں میدان کے اندر آنے والے زاہد شاہ آرٹس کونسل ممبران کی بڑی تعداد کے نمائندہ رہے ہیں ان کے کریڈٹ پر کئی کامیاب اسٹیج ڈرامے ہیں اورانہوں نے اپنے ڈراموں میں بہت سے نئے آرٹسٹ بھی متعار ف کروائے ہیں وہ خود بھی ایک ورسٹائل ایکٹرہیں جس کا مظاہر وہ متعدد بار کرچکے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题