شہباز شریف کی ترک صدر کے ہمراہ نیوز کانفرنس

Published on June 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

انقرہ(یواین پی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مختلف فورمزپر پاکستان اور ترکی یکساں موقف رکھتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے اصولی مقف پر ترکی پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف سے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، مختلف فورمزپر پاکستان اور ترکی یکساں موقف رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں، عوام کی خوشحالی کیلئے اقتصادی تعاون ترجیح ہے، دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے اصولی موقف پر ترکی پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، ترک صدر سے مذاکرات اور ملاقات مثبت رہی، پاکستان اور ترکی کی اعلی قیادت سے آئندہ ملاقات ستمبر میں اسلام آباد میں ہو گی، ای کامرس، تعلیم، انفراسٹرکچر کے شعبے میں ترکی کے تجربات سے استفادہ کریں گے، مختلف شعبوں میں ترک سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترک صدر سے مذاکرات اور ملاقات مثبت رہی،دونوں ممالک کیدرمیان مذہبی،ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں، دفاعی شعبے میں دونوں ممالک کا تعاون قابل ستائش ہے، تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مذاکرات ہوئے، پاکستان امن کا خواہاں ہے اور خطے میں امن کیلئے کام کرتا رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes