سندھ میں شوگرملز مالکان اور گنے کے کاشتکاروں کا تنازعہ مکمل حل نہیں ہوسکا

Published on December 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 598)      No Comments

سندھ میں شوگرملز مالکان اور گنے کے کاشتکاروں کا تنازعہ مکمل حل نہیں ہوسکا
حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل) سندھ میں شوگرملز مالکان اور گنے کے کاشتکاروں کا تنازعہ مکمل حل نہیں ہوسکا ، 8شوگرملز نے تاحال کرشنگ شروع نہیں کی ، حکومت کا طے کردہ نرخ بھی دینے سے انکار، آباد گاروں نے عدالت سے رجوع کرلیا سندھ میں طے شدہ قانون کے مطابق ہر سال گنے کی کرشنگ یکم اکتوبر کو شروع کی جاتی ہے لیکن بعد ازاں اس میں ترمیم کرکے اسے یکم نومبر اور رواں برس حکومت نے 30نومبر کرشنگ کی حتمی تاریخ مقرر کی تھی اور گنے کی خریداری کے فی من نرخ 182روپے مقرر کئے تھے لیکن شو گر ملز مالکان نے حکومت کے نوٹی فیکیشن کو اہمیت نہیں دی اور اپنی سہولت و مرضی کے مطابق شوگر ملز چالو کرنے کا فیصلہ کیا سندھ میں کل38شوگرملز ہیں جن میں چار شوگر ملز بند ہیں ان میں مرزا شوگر ملز ، پنگریو شوگر ملز ، ٹنڈو محمد خان شوگر ملز ، نجمہ شوگر ملز جھڈوبند ہیں جبکہ 8شوگرملز نے تاحال گنے کی کرشنگ شروع نہیں کی ان میں سیری شوگرملز ، عبداللہ شاہ غازی شوگرملز گھارو ، کھوسکی شوگرملز ، دیوان شوگر ملز سجاول ، ڈگری شوگر ملز ،لاڑ شوگر ملز سجاول ،ٹنڈو الہیار شوگر ملز سنجر چانگ اور باوانی شوگرملز تلہار شامل ہیں ان 8بند شوگرملز میں 4 باوانی ، ٹنڈو الہیار ، لاڑ اور کھوسکی شوگرملز انور مجید اومنی گروپ کی ہیں تاہم 26شوگرملز نے گنے کی کرشنگ شروع کردی ہے لیکن کاشت کاروں کو حکومت کے طے کردہ نرح 182روپے فی من پر دینے کو تیار نہیں ہیں جس کی وجہ سے گنے کے کاشتکاروں اور شوگر ملز مالکان میں ایک تنازعہ موجود ہے جس کے خلاف سندھ آباد گار بورڈ اور دیگر کاشتکار عدالت بھی جاچکے ہیں لیکن عدالتوں کا اپنا ایک نظام ہے جبکہ کاشتکارجو پہلے ہی مالی تنگی کا شکار ہیں اور ان کے ملزمالکان پر واجبات بھی ہیں وہ مجبور ہیں کہ گنے کو سوکھنے سے بچانے کے لیے اونے پونے ہی سہی گنا 130روپے فی من فروخت کرنے پر مجبور ہیں معلوم ہوا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے سندھ حکومت کو گنے کے ریٹ سے متعلق نوٹی فیکیشن کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ کسی وزیر کا نوٹی فیکیشن تو ہوسکتا ہے لیکن سندھ حکومت کا نہیں ہے اس بات کا بھی آباد گاروں نے نوٹس لیا ہے اور اسے ہٹ دھرمی سے تعبیر کرتے ہو ئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ہم جو گنا ایک130روپے فی من فروخت کررہے ہیں عدالت کا فیصلہ اپنے حق میں آنے پر بقیہ رقم بھی وصول کرنے کے قانوناً حقدار ہو نگے تاہم ایسا ہو سکے گا یا نہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن گنے کے کاشتکاروں اور شوگر ملز مالکان میں ایک تنازعہ موجود ہے جو سندھ حکومت حل نہیں کراسکی ہے اور نہ اس نے گنے کی کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملز کے خلاف قانونی کاروائی کی ہے جس پر گنے کے کاشتکار احتجاج کررہے ہیں ۔

سندھ میں کرپشن فری معاشرے کے قیام کے لیے قوم بالخصوص نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیاض حسین عباسی
حید رآباد(رپورٹ*علی رضا رانا) سندھ میں کرپشن فری معاشرے کے قیام کے لیے قوم بالخصوص نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،یہ بات ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیاض حسین عباسی نے کہی وہ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جام شورو میں منعقدہ سیمینار بعنوان ، بدعنوانی کے خلاف جنگ میں نوجوانوں کا کردار ، بطورمہمانِ خصوصی خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہم نے کرپشن اور رشوت کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کیا ہے کسی بھی ادارے میں کرپشن اور رشوت خوری برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں بدعنوان عملدروں کو برداشت نہیں کیا جائے گااور نہ کسی کو قوم کا پیسہ ہڑپ کرنے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سندھ کے سرکاری محکموں میں بدعنوانی کے حوالہ سے تحقیقات جاری ہیں جو افسر یا ملازم بھی بدعنوانی میں ملوث ہوا اسے نوکری سے برطرف اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی انہوں نے کہا کہ سندھ میں بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے نیا نظام لایا گیا ہے اور ہر تھانہ میں ایک شکایت سیل اور رپورٹنگ سینٹر قائم کردیا گیا ہے جہاں عوام رشوت خورو ں اور بدعنوان افسران کے خلاف شکایات درج کراسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے کو تباہی سے بچانے اور رشوت کے خاتمہ کے لیے نوجوانوں کو آگے آنا ہو گا ہمارے دین میں بھی واضح تعلیمات موجود ہیں جس میں رشوت لینے اور دینے والوں کو جہنمی اور لعنتی قرار دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ والدین کا فرض ہے کہ وہ بچپن سے اپنے اولاد کو ناجائز کاموں سے بچنے کی تربیت دیں اور اساتذہ بھی اسکولز و کالجز اور یونیورسٹیز میں ایسے لیکچرز کا اہتمام کریں جس سے نوجوانوں کو رشوت و بدعنوانی سے نفرت پیدا کرنے اور اسکے خلاف جنگ کرنے کا جذبہ پیدا کیا جائے انہوں نے کہا کہ ایسے سیمینار سندھ بھر میں منعقد کئے جائیں گے سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جا م شورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر بیکھا رام دیوراجانی نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور ہے جو معاشرے کو تباہ کردیتی ہے اس کی روک و تھام نہ کی جائے تو نسلیں تباہ ہو جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ جب سے میں لمس کو وائس چانسلر بنا ہوں ہم میرٹ پر کام کیا ہے میں نے کسی کو کوئی سیٹ نہیں بیچی ہے لمس کے طلبہ وطالبات فارغ التحصل ہو کر دنیا میں اس ادارے کا نام روشن کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آنیوالی نسلوں کو ایک اچھا اور صحت مند معاشرے دینے کے لیے ہم سب کو اپنا مثبت و تعمیری کردار ادا کرنا ہو گا سیمینار میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر لمس کے وی سی نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو سووینئر پیش کیا ۔

حیدرآباد(بیورورپورٹ) مسیحی پادری یوسف بھٹی نے کہاہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے کرسمس کے ہرتہوارپرمسیحی برادری کویادرکھاہے تعاون وتحائف کے لیے جماعت اسلامی اورالخدمت فاؤنڈیشن کے مشکورہیں ان خیالات کااظہار7ڈے چرچ کے پادری یوسف بھٹی نے الخدمت کی جانب سے مسیحی برادری میں گفٹ ڈسٹری بیوشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب مرکزتبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ پرمنعقدکی گئی جس میں امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآباداورسرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع حیدرآ بادحافظ طاہرمجید،الخدمت کے ضلعی صدرڈاکٹرسیف الرحمان ،7ڈے چرچ کے پادری یوسف بھٹی ،راؤمسعودعلی خان،ڈاکٹرشنکرمالہی ،گنگارام اوراصغرپٹھان موجودتھے جماعت اسلامی کے رفاہی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت مسیحی برادری کے پچاس خاندانوں میں کرسمس تحائف تقسیم کیے گئے تحائف راشن ،جوڑے ،دھیل چیئر ،اسکول بیگ اوراسٹیشنری پر مشتمل تھے۔ اس سے قبل جھنڑ موری میں بھی تحائف دیے گئے اس موقع پرحافظ طاہرمجیدنے کہاکہ اقلیتی برادری ہمارے ملک کاحصہ ہیں ہم نے ہمیشہ اقلیتی برادری کی خوشی اورغمی میں شرکت کی ہے ان کے حقوق کاخیال رکھناپورے معاشرے کی ذمہ داری ہے ڈاکٹرسیف الرحمن نے کہاکہ ہم اقلیتی برادری کوپاکستانی برادری کہتے ہیں دکھ سکھ سانجھے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن اپنے وسائل میں بلاامتیازمذہب خدمت کافریضہ انجام دے رہی ہے ڈاکٹرشنکرمالہی نے کہاکہ ہم اسی دھرتی سے جڑے ہوئے ہوئے ہم سب کانفع ونقصان ایک ہے جماعت اسلامی کے ادارے الخدمت کاایسی تقاریب منعقد کرنااقلیتوں کی حوصلہ افزائی کاسبب ہے۔جس پر ہم ان کے ممنون ہیں

پاکستان تحریک انصاف میں شامل کرائے کے لوگ اپنے قد سے بڑی باتیں کررہے ہیں‘ نثار کھوڑو
حیدرآباد(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کچھ کرائے پر کچھ لوگ رکھے ہیں کرائے کے لوگ اپنے قد سے بڑھ کر باتیں کرتے ہیں ۔ پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت نہ جیلوں سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی چپ بیٹھیں گے۔ وہ حیدرآباد میں علی نواز شاہ رضوی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پیٹرول کی قیمتیں ہر ماہ بڑھائی جارہی ہیں عمران خان کی حکومت نے عوام پر مہنگاء کا بم گرادیا ہے اب جنوری میں ایک اور منی بجٹ آرہاہے جس سے مہنگائی میں اور اضافہ ہوگا ،دھرنے کے وقت پی ٹی آئی کو منی بجٹ برا لگتا تھا اب آئی ایم ایف کے آقاوں کو راضی کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔پانچ سو ارب روپے کی کٹوتی کرکے عمران خان نے کہا کہ منی بجٹ دے رہے ہیں پانچ سو ارب روپے ایف بی آر کلکٹ کرتی تو ڈیم فنڈ میں آج آٹھ ارب روپے جمع نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کو کہتا ہوں کہ اگر حکومت بے بسی کا مظاہرہ نہیں کرتیتو ڈیمز پر کام بھی شروع ہوجاتا الزامات کے تحت گرفتاری پر ہم نے انکار کیا ہے جب گرفتاری کا وقت آئیگا تو فیصلہ کریں گئے ہم لوگ جیلیوں سے ڈرنے والے نہیں اور نہ ہم خاموش رہنے والے ہیں پارلیمنٹ کو یہ لوگ دونمبری کہتے تھے اور کبھی لعنت بھیجتے تھے عمران خان لعنت بھیجنے والوں میں سرفہرست تھے وہ کیا پارلیمنٹ کی عزت کریں گئے صوبوں کی مضبوطی کی وجہ سے پارلیمانی جمہوری نظام چل رہا ہے صدراتی نظام لانے کی باتیں کی جارہی ہیں اگر صدارتی نظام لاو گے تو تمھارا چہیتہ مشرف نہیں آئے گا سو دن کے ایجنڈے میں مشرف کی واپسی اور آئین سے غداری کے خلاف پیشی کو کیوں شامل نہیں کیا گیا عمران خان تو اس کا حامی تھا جو کہتاتھا کہ ہندوستان میں اسلیے جارھاہوں تاکہ ریفرنڈم ہوجائے اور میں صدر بن جاوں مشرف بھارت گیا لیکن وھاں اسے لفٹ نہیں ملی حکومت بارہ سو کا پیکج دے رہی جس میں چار مرغیاں ایک مرغا شامل ھے یہ پیکج کس کو دیا جارہا یہ بھی پتہ نیں یہ دھوکا دینے کی روایت کو برقرار رکھے ھوئے ہیں غربت کی لکیر سے نچیے رہنے والے لوگوں کے تعداد میں اضافہ ہورہا ہے مخالفت کی آواز دبانے کے لیے حکومتی وزرا کہتے ہیں کہ فلاں گرفتار ہونیوالا ہیایسا لگتا ہیکہ عدالتوں نے ان کو بتادیاہے نیب اور کورٹ ان کے کہنے پر چل رہے ہیں تو ہمیں بتا دیا جائیبدبخت حکومت اقتدار میں آتے ہی عوام کی تکالیف بڑھا رہی ہے پیپلز پارٹی سمجھتی ہے یہ حکومت استعمال ہوگء حکومت کو یوز کرنے والے ایسے مس یوز بھی کریں گئے میرا اشارہ الیکشن کمیشن کی جانب ہے خلاء مخلوق بھی مخلوق ہی ہوتی ہے گورنر سندھ کبھی اپنے منہ سے مشرف کے دور کا زکر نہیں کرتے مشرف کے ذکر ان کی زبان کیوں ہچکچاتی ہے اسد عمر کا جھوٹ پکڑا گیا جس میں انھوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک نے ڈالر کی قیمت بڑھانے کے لیے ان سے مشاورت نہیں کی زرداری کے خلاف نااہلی کا ریفرنس ابھی دائر نہیں ہوا الیکشن کمیشن ریفرنس کے بعدمعاملہ دیکھی گئی۔

گلستان سرمست کے نادہندہ الاٹیز کو واجب الادااقساط 31 دسمبر تک جمع کرانے کی مہلت 
حیدرآباد(بیورورپورٹ)گلستان سرمست کے نادہندہ الاٹیز کو واجب الادااقساط 31 دسمبر تک جمع کرانے کی مہلت ،بصورت دیگر پلاٹ منسوخ کئے جاسکتے ہیں،بلاک نمبر 1 تا بلاک نمبر 5 کے الاٹیز کو یکم جنوری سے قبضہ دینے کا اعلان جبکہ کو ہسار ایکٹنشن میں قبضہ دینے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ میڈیا سیل HDAکے اعلامیہ کے مطابق کو ہسار زون میں واقع کوہسار ایکٹنشن اور گلستانِ سرمست ہاؤسنگ اسکیموں میں ترقیاتی کام آخری مراحل میں داخل ہو گئے،تا خیر کی وجہ بعض الاٹیز کا غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے جس کا نقصان ہزاروں الاٹیز کو ہو رہا ہے۔اعلامیہ کے مطابق کوہسار ایکٹنشن ہاؤسنگ اسکیم میں سڑکوں کی تعمیراور سیوریج کا کام 100% مکمل ہو چکا ہے جبکہ بجلی اور گیس کی فراہمی کے لئے متعلقہ محکمو ں کو جملہ ادائیگی کی کردی گئی ہے اور بہت جلد یہ سہولیات فراہم کر دی جائیں گی۔دوسری جانب گلستانِ سرمست ہاؤسنگ اسکیم میں سڑکوں کی تعمیر 80% اور واٹر سپلائی کا کام 65% تک مکمل ہو چکا ہے۔ یہاں بھی بجلی اور گیس کی فراہمی کاکام بہت جلد تکمیل مراحل طے کرلے گا۔اعلامیہ میں ان الاٹیز کو جنہوں نے ابتدائی اقساط کے بعد قسطوں کی ادائیگی کا سلسلہ روک دیا ہے ،مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 31 دسمبر تک اپنی باقیماندہ ادائیگیوں کو یقینی بنا ئیں بصورت دیگر ان کے پلاٹ منسوخ کئے جا سکتے ہیں ۔

گورنر سندھ کے کوآرڈنیٹر امید علی جونیجو کے والد صدر جیم خانہ جاوید جونیجو کی فاتحہ سوئم پر سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت
حیدرآباد(بیورورپورٹ)گورنر سندھ کے کوآرڈنیٹر امید علی جونیجو کے والد صدر جیم خانہ جاوید جونیجو کی فاتحہ سوئم پر ڈائریکٹر داؤد سینٹر حماد مالا، عمر فاروق، رحمن اسٹیل، عامر مصطفی، امین اللہ خان، اور راشد ابڑو سمیت شہر کے دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم جاوید جونیجو کیلئے دعائے مغفرت کی۔ جاوید جونیجو جوکہ حیدرآباد جیم خانہ کلب کے صدر بھی تھے کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا تھا۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم شیخ نے حیدرآباد جیم خانہ کلب کے صدر جاوید جونیجو کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ہمدرد ، ملنسار اور شفیق انسان تھے ، ان کے انتقال پر تاجر برادری کو دلی صدمہ ہوا ہے ، اﷲ تبا رک تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و استقامت عطا فرمائے ۔

اغواء کا جھوٹا مقدمہ ختم کرکے مجھے اور میرے شوہر کر تحفظ فراہم کیا جائے‘ ریحانہ جویو
حیدرآباد(بیورورپورٹ)مبٹ کی رہا ئشی اور پسند کی شادی کر نے والی لڑ کی ریحا نہ جویو نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ میر ے اغو اء کا جھو ٹا مقدمہ ختم کر کے مجھے اور میر ے شوہر کو تحفظ فراہم کیا جا ئے ۔انہوں نے بتا یا کہ ایک ما ہ قبل میں نے اپنی مر ضی اور خو شی سے حیدرآباد کی عدالت میں ند یم ابڑ و سے پسند کی شادی کی ہے اور مجھے نہ تو کسی نے اغو اء کیا ہے اور نہ ہی کسی نے ورغلا یا ہے اور میں اپنے شوہر کے ساتھ خو شگوار زند گی گذ اررہی ہوں ،ریحا نہ جو یو نے بتا یا کہ میر ی شادی کے بعد میر ے والد علی نواز جو یو ،چچا شاہنو از جو یو اور میر ے ما مو ں خد ا بخش سمیت دیگر رشتہ دار ہما ری جا ن کے دشمن بن گئے ہیں اور ہمیں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کے با عث ہم دربدر کی زند گی گذ ار نے پر مجبور ہیں جبکہ گمبٹ تھا نہ سمیت حیدرآباد کے نسم نگر اور سائٹ تھا نہ پر میر ے اغواء کا جھو ٹا مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے جو کہ بے بنیاد ہے ۔

سندھ کے عوام 27دسمبر کو لاڑکانہ میں ہونے والی بینظیربھٹو کی برسی میں بھرپور شرکت کریں گے‘عبدالجبار خان
حیدرآباد(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام 27دسمبر کو لاڑکانہ میں ہونے والی بینظیربھٹو کی برسی میں بھرپور شرکت کریں گے۔حیدرآباد سے بھی قافلے روانہ کئے جائیں گے۔ وہ برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ 27دسمبر ہمارے لئے انتہائی غم کا دن ہے جس دن پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیربھٹو کو راولپنڈی میں دہشت گردوں نے شہید کیا لیکن آج بھی محترمہ بینظیربھٹو اور ان کے سیاسی اصول نہ صرف پیپلزپارٹی کے کارکنوں بلکہ ملک کے سیاسی افق پر زندہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بینظیربھٹو جدوجہد اور آمریت سے لڑنے کا نام ہے ، انہوں نے باوجود اس کہ کے انہیں دہشت گردی کے خدشات کا سامنا تھا اپنے عوام میں آکر جان کا نذرانہ پیش کیا ، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت پیپلزپارٹی کی جدوجہد سے ناواقف ہے ، یہ شہیدوں کی پارٹی ہے جس کی قیادت سے لے کر کارکنوں تک نے ہر دور میں قربانیاں دی ہیں اور قربانیوں کا یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے
حیدرآباد(سفیررپورٹ)حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے۔بلدیہ پولیس کی زیادتیوں کے خلاف پٹھان کالونی کے رہائشیوں کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔اس موقع پر سید وسیم شاہ نے آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی حیدرآباد سے مطا لبہ کیا کہ بلد یہ پو لیس کے ظلم کا نو ٹس لیکر ہمیں انصاف اور تحفظ فر اہم کیا جا ئے ۔انہوں نے بتا یاکہ محلہ میں میری ایزی لوڈ کی دکان ہے اور دو سال قبل دانش نامی شخص جو کہ میرے بھائی فہیم کا دوست ہے اور فہیم کے نام پر جاری موبائل سم چوری کرکے لے گیا جس پر گذشتہ11دسمبر کی رات بلدیہ تھانہ کی پولیس نے ہمارے گھر میں داخل ہو کر مجھے اپنے ساتھ لے گئی اور اور موبائل سم کے بارے میں معلومات حاصل کی جس پر میں نے کہاکہ مذکورہ موبائل سم میرے بھائی کے نام پر ہے اور بعد میں پولیس نے میر ے بھا ئی فہیم کو بھی گر فتار کر لیا اور میر ے بھا ئی فہیم نے پولیس کو بتایا کہ میر ی مذکورہ مو با ئل سم چوری ہو گئی ہے اوربعد میں پولیس نے اُسے مو با ئل کا ل کی ریکا ر ڈنگ سنا ئی اور کا ل کر نے والا شخص دانش تھا جو کہ میر ی چوری شدہ سم کے ذریعے لڑ کیوں کو بلیک میل کر رہا تھا اور بعد میں پو لیس نے دانش کے گھر پر چھا پہ ما را اور دانش کی غیر موجود گی میں اُسکی بیو ی سے معلو ما ت حاصل کی تو اُ سکی بیو ی نے بھی اس با ت کی تصد یق کی کہ میر ے شوہر کے اسی طر ح کے کا م ہیں لیکن اسکے با وجود پو لیس نے ملز م دانش کو گر فتار کر نے کے بجا ئے میر ے بھا ئی فہیم کو گرفتار کرکے ہمارے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے۔سندھ یو نا ئٹیڈ پا رٹی حیدرآباد کی جانب سے پا رٹی کے مرکزی نا ئب صدر سید زین شاہ اور 650آباد گا روں سمیت پارٹی کے کا رکنان کے خلاف نو اب شاہ پو لیس کی جانب سے جھو ٹی ایف آئی آر درج کر نے کیخلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا اور پولیس کیخلاف نعرے با زی کی ،اس موقع پر مختیار میمن ، سمیع چانڈ یو ،منور خا صخیلی ،رسول بخش تھیبواور دیگر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ گنے کے آباد گا روں کو گنے کی مقر ر کی گئی قیمت دلو انے کیلئے احتجاج کر نے پر نو اب شاہ پو لیس کی جانب سے جھو ٹے کیس درج کر لئے گئے ہیں ،انہو ں نے کہا کہ گذ شتہ دس سالو ں سے پیپلز پا رٹی کی حکومت آبا دگا روں کا معاشی قتل عام کر رہی ہے اور اومنی گر وپ کی سرپر ستی بھی حکومت سندھ کر ر ہی ہے جبکہ شوگر ملز انڈ سٹر یز پر آصف زرداری کے قابض ہو نے کے سبب گنے کے آباد گا ر گنے کی مطلو بہ قیمت سے محر وم ہیں اور اس حو الے سے سپر یم کو رٹ نے بھی حکم دیا ہے کہ گنے کے آباد گا روں کو گنے کی قیمت 180روپے فی من دی جا ئے لیکن عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر تے ہوئے شوگر مل انتظا میہ گنے کے آباد گا روں کو عدالتی حکم کے تحت گنے کی قیمت ادا نہیں کر رہی ہے ،انہو ں نے چیف جسٹس سندھ ہا ئی کو رٹ اور اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا کہ سپر یم کو رٹ کے حکم پر عملد ر آمد کر اتے ہوئے گنے کے آباد گا روں کو گنے کی مقر ر کی گئی قیمت دلو ائی جا ئے اور ایس یو پی رہنما ؤں سمیت آباد گا روں کے خلاف درج جھو ٹے مقد ما ت کو ختم کر ایا جا ئے ۔خیر پو ر نا تھن شاہ کے گوٹھ فتح پور کے رہائشی سکندر علی چانڈ یو نے میو نسپل کمیٹی کے این شاہ سے جبر ی طو ر پر برطر ف کےئے جانے پر انتظامیہ کے خلاف اور بقایا تنخو اہو ں کی ادائیگی کیلئے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاج کر تے ہو ئے بتا یا کہ کے این شاہ میو نسپل کمیٹی میں گذ شتہ 8سالو ں سے اپنی ڈ یو ٹی سر انجا م دے رہا تھا لیکن میو نسپل کمیٹی نے گر وپ بند ی ہو نے کے سبب مجھے بلا جو از نو کری سے بر طر ف کر دیا گیا ہے اور میر ی 6ماہ کی بقایا تنخو اہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہیں جس کے سبب میں فاقہ کشی جیسی صورتحا ل گذ ار نے پر مجبو ر ہوں ، انہوں نے بتا یاکہ نوکری پر بحالی کیلئے میونسپل کمیٹی کے این شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں سے ملاقات کرکے انہیں اپنا مسئلہ بتا یاکہ لیکن انہوں نے مجھے یہ کہہ کر واپس بھیج دیا کہ تمہاری نوکری ختم ہو چکی ہے ،انہوں نے وزیر اعلی سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات سے مطا لبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لیکر مجھے نو کری پر بحا ل کیا جا ئے اور میری تمام بقایا تنخو اہیں جا ری کرکے مجھے بھو ک و بد حا لی سے نجا ت دلا ئی جا ئے ۔ سما جی تنظیم سندھ پیس کو نسل کے چیئرمین نواب سومرو کی جانب سے سندھ کے بند اسکو ل کھلو انے اور اسکو لو ں میں بنیا دی سہو لتوں کی قلت کے خلاف اسکول کے بچوں سمیت خود کو زنجیروں میں جکڑ کے اور منہ پر تالا لگا کر پر یس کلب کے سامنے انوکھا احتجاج کیا ،اس موقع پرانہوں نے کہاکہ گذشتہ کئی سالوں سے سندھ میں سینکڑ و ں اسکول بند ہیں جس کے سبب غریب لوگو ں کے بچے تعلیم کے زیور سے محر وم ہیں اور آج بھی سر کا ری اسکو لو ں میں اساتذ ہ کی قلت ،کلاس رومزکی قلت سمیت باتھ روم اور پینے کے پا نی جیسے بنیا دی مسائل موجود ہیں اور سرکا ری اسکو لو ں کی حا لت اتنی خر اب ہے کہ ان اسکو لو ں میں والدین اپنے بچوں کو داخل کر انا بھی گوارہ نہیں کر تے ہیں ، کئی اسکول زبوں حالی کا شکار ہیں جن کی از سرے نو مرمت کرانے کی ضرورت ہے ،انہو ں نے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت محکمہ تعلیم کے صوبا ئی وزیر سے مطا لبہ کیا کہ سندھ میں بند سر کا ری اسکو لو ں کو کھو ل کر بنیا دی سہو لتیں فر اہم کی جا ئیں ۔قاضی احمد کے گو ٹھ صوفی ڈاہر ی کے رہا ئشی اللہ ڈنو چانڈ یو نے بااثر شخص غلام نبی شاہ عر ف علی شاہ کے کہنے پر دامادوں کی جانب سے مکا ن پر قبضہ کرکے سامان کو آگ لگانے کے خلاف دوسرے روز بھی حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاج کر تے ہو ئے بتا یا کہ مذکورہ با اثر شخص کے کہنے پر میر ے دامادوں قر بان ڈاہر ی ،روشن ڈاہر ی ،جان محمد اور حاجن ڈاہر ی نے میر ے مکا ن پر قبضہ کرکے مجھے بے گھر کر دیا ہے اور مکا ن میں موجود سامان کو بھی آگ لگا دی ہے ،انہو ں نے بتا یا کہ اس حو الے سے میں نے علا قہ کے معز ز ین اور پو لیس کو بھی آگا ہ کیا ہے لیکن مجھے کہی سے بھی انصاف نہیں مل رہا ہے ،انہو ں نے ارباب اختیا ر سے اپیل کی کہ معاملے کا نو ٹس لیکر میر ے دامادوں اور با اثر شخص کے خلاف قانونی کا روائی کرکے مجھے انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes