کینگروز نے پروفیسر الیون کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، سمتھ کی سنچری، سریز میں 2۔1سے برتر ی

Published on January 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 537)      No Comments

11
آسٹریلیا کی طرف سے کپتان سٹیون سمتھ شاندار سنچری کی بدولت 108 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے
آسٹریلیا کے خلاف پرتھ کے واکا گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں سمتھ الیون نے پروفیسر الیون کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2۔1 سے برتری حاصل کر لی، پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں سمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت کینگروز نے میچ 45 ویں اوور میں بآسانی جیت لیا
کپتان محمد حفیظ صرف چار رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر میدان بدر ہوئے، اوپنر شرجیل خان نے روایتی انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے سٹین لیک کے ایک اوور میں تین چوکے اور ایک فلک شگاف چھکا لگایا،
پرتھ(یو این پی) پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر دو ایک کی سبقت حاصل کر لی۔پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن (واکا) گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 264 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 45 اوورز میں حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیون اسمتھ 108 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے والے پیٹر ہینڈس کومب نے بھی 82 رنز کی اننگز کھیلی، ٹریوس ہیڈ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر، جنید خان اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے کیا لیکن پاکستانی بولرز نے دونوں اوپنرز کو 45 رنز پر پویلین بھیج دیا، وارنر 39 رنز بنا کر جنید خان جبکہ عثمان 9 رنز بنا کر عامر کا شکار بنے۔ ابتدائی بلے بازوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ اور اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے والے پیٹر ہینڈ کومب نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑی بالترتیب 78 اور 59 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔قبل ازیں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان محمد حفیظ اور شرجیل خان نے کیا، چوتھے اوور میں شرجیل خان نے اسٹین لیک کو ایک چھکا اور 3 لگا تار چوکے جڑ کر 20 رنز بٹورے لیکن پانچویں اوور کی پہلی ہی گیند پر جوش ہیزل ووڈ نے محمد حفیظ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا، انہوں نے 4 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شرجیل خان 50 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے کے بعد ٹریوس ہیڈ کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔یوا ین پی کے مطابق اسد شفیق بھی 5 رنز بنا کر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر عثمان خواجہ کے ہاتھوں میں گیند تھما بیٹھے۔بابر اعظم اور شعیب ملک کے درمیان 63 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور 39 کے انفرادی اسکور پر شعیب ملک اسٹین لیک کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ بابر اعظم نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ایک روزہ میچوں میں اپنے ہزار رنز بھی مکمل کئے۔ بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں سر ویون رچرڈز کا تیز ترین ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کیا اور اس ہندسے کو عبور کرنے کیلئے انہوں نے 21 میچوں کو سہارا لیا۔عمر اکمل بھی 39 رنز بنا سکے جبکہ عماد وسیم 9 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے، محمد رضوان نے 14 اور عامر نے 4 رنز بنائے۔ پاکستان نے آخری 10 اوورز میں 4 وکٹیں گنوا کر 50 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 3، ٹریوس ہیڈ نے 2 جب کہ اسٹین لیک اور پیٹ کمنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے اننگز میں مجموعی طور پر 15 رنز ایکسٹرا بھی دیئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme