سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز انتقال کر گئے

Published on December 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

ریاض: (یواین پی) سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ طلال سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے 18ویں فرزند تھے اور مرحوم، شاہ سلمان کے بھائی اور ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال کے والد تھے۔ شہزادہ طلال کا شمار سعودی شاہی خاندان کے انتہائی تعلیم یافتہ افراد میں کیا جاتا تھا۔شہزادہ طلال مختلف وزارتوں کے علاوہ فرانس میں سعودی عرب کے سفیر بھی رہے۔اس کے علاوہ شہزادہ طلال نے یونیسیف اور یونیسکو کے خصوصی ایلچی کا عہدہ بھی سنبھالا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes