معروف اداکار ناصر جان بلوچ کا رضائے الٰہی سے 58 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا

Published on December 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)اسٹیج ٹی وی اور فلم کے لافٹر کنگ کے لقب سے معروف اداکار ناصر جان بلوچ کا رضائے الٰہی سے 58 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ، مرحوم نے بیو ہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں ، گذشتہ جمعہ کو ان کی فنی خدما ت کے اعتراف میں ملک آرٹ پروموٹر اورپیر زادہ آرٹ پروموٹر نے ماضی کی مقبول اسٹیج فنکارہ کے ساتھ ان کی تقریب پذیرائی منعقد کی تھی، جو ان کے فنی سفر کا اختتام ثابت ہوئی ، مرحوم کو ٹنڈو یو سف قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، جنازہ اور تدفین میں صدر بھٹائی آرٹس کونسل رفیق عیسانی، چیئر مین سندھ آرٹس کونسل سندھ رمیش کمار، بانی جنرل سیکریٹری اسٹیپس عقیل قریشی، نیو حیدرآباد اسٹیج کونسل کے چیئر مین خالد عمران، معروف ٹی وی فنکار منظور مراد، مشتاق چانڈیو ،وکیل منگریو، ناصر خان بونیری ، احسان مراد ، عمر راجپوت ، عرفان بٹ ، شاہد اقبال ، سجاد خٹک ، عالم شاہد ، نثار کولاچی، اقبال گولی اور نگزیب سہتو،اصغر شیخ، جاوید مراد ، گل حسن گل ، با بو شیخ، اکبر بیگ، شبیر گرامی، حمید جی پی ، ندیم انور ، کامران خان، شہباز بلوچ ڈاکٹر نیک محمد بھٹی یو یو درس ، مجید مغل ، راجہ با بو گووندہ، شبیر مراد، سرفراز چا چا، بزرگ شو بز صحافی شاہد صدیقی، سینئر صحافی و ڈرامہ نگار سید سرور ندیم ، ریاست علی ناغڑ سمیت شو بز سے وابستہ دیگر افراد اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes