چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل

Published on April 29, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 14)      No Comments

لاہور(یو این پی)چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان میں میزبانی کیلیے شیڈول آئی سی سی کو ارسال کردیا گیا، جس میں بھارت کے میچز پاکستان میں ہی رکھے گئے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں تمام میچز کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوا دیا، کوشش ہے ایک اچھے انداز میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں، اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 7 مئی کو ہماری انٹرنیشنل بڈ ہے، ایسی کمپنیاں ہوں گی جو انٹرنیشنل اسٹیڈیمز کا تجربہ رکھتی ہیں، بوجوہ ہم تاخیر کا شکار ہیں، 5ماہ میں کام مکمل کرنے کیلیے سخت محنت کرنا ہوگی، ہم اس حوالے سے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy