نامور اداکارہ دیدار دوسرے بیٹے کی ماں بن گئیں

Published on January 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

لاہور: (یواین پی) فلم اور تھیٹر کی نامور اداکارہ دیدار دوسرے بیٹے کی ماں بن گئیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے فیروز پور روڈ پر واقع مقامی پرائیوٹ ہسپتال میں گزشتہ صبح بیٹے کوجنم دیا ہے۔ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔پیدائش کی خبرسنتے ہی کئی فنکارانہیں مبارک باد پیش کرنے کے لئے ہسپتال پہنچ گئے جبکہ بعض فنکاروں نے ٹیلی فون پرمبارک باد پیش کی۔ بیٹے کی پیدائش پر اداکارہ دیدار اور انکے شوہر نہایت خوش ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دیدار کو ایک دو روز تک ہسپتال سے گھر منتقل کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ دیدار اس سے قبل ایک تین سالہ بیٹے کی بھی ماں ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme