حکومت کی طرف سے انسدادپولیومہم کا اصل مقصداس موذی مرض کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان

Published on December 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

images
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت کی طرف سے انسدادپولیومہم کا اصل مقصداس موذی مرض کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے ۔محکمہ ہیلتھ کے عملہ کے اولین فرائض میں شامل ہے کہ وہ اس ضمن میں بھرپور انداز میں کام کریں جبکہ والدین اور سوسائٹی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے فرد کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے قومی فریضہ میں اپنا فعال کر دار ادا کرکے اپنی آئندہ نسل کی صحت کو محفوظ بنائیں۔ یہ بات ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی۔ڈی ایچ او ڈاکٹر حافظ عبدلقادر،ایم ایس ڈاکٹر ممتاز سیال،ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر ( آئی آر ایم این سی ایچ) پروگرام ڈاکٹر ذولفقار علی ،ای ڈی او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد،ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،ڈی ایم او بشریٰ نسیم ،ڈی ڈی ایچ او ز اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے اجلاس کو بتایا کہ 14تا16دسمبر2015ء کی تین روزہ پولیو تدارک مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے اور مقررہ اہداف پورا کرنے کیلئے ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے 4لاکھ44ہزار199بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 878موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 40ٹرانزٹ پوائنٹس،95فکس پوائنٹ،85زونل سپر وائزرزاور189ایریا انچاجزمقرر کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع جھنگ میں اب تک کوئی پولیو کا مریض رپورٹ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تین روزہ مہم کے اختتام پرمزید دو دن کیچ اپ ڈیز کے طورپر منائے جائیں گے جن میں ایسے بچوں کو پولیوو یکسین دی جائیگی جو کسی وجہ سے ویکسین نہ لے سکیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجو کیشن،پاپولیشن ویلفیئر،سوشل ویلفیئر،پولیس،ایگریکلچر اور انفارمیشن مہم کی کامیابی کے سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 5سال تک کی عمر کے ایسے بچے جو اپنے عزیزو اقارب سے ملنے دوسرے شہروں میں گئے ہونگے ان کا مکمل ڈیٹا مرتب کرکے مہم کے 14دن بعد انہیں پولیو قطرے پلوائے جائینگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy