بیرون ملک سے فونز لا سکتے ہیں جن پر ڈیوٹی نہیں ہو گی ؛زلفی بخاری

Published on January 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں سے سمگل شدہ موبائل فونز کی روک تھا م کیلئے پالیسی بنا لی ہے اور انہیں جلد ہی بند کر دیا جائے تاہم دوسری جانب بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر بھی ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر اب حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز زلفی بخاری نے خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ موبائل فونز پر بالکل ڈیوٹی لگائی گئی ہے لیکن یہ بات سمجھنے کی ہے کہ ایک تو اوورسیز پاکستانیوں کے ذاتی طور پر زیراستعمال موبائل فون پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہے چاہے وہ دو ہوں یا تین ہوں ڈیوٹی صرف کاروباری استعمال کے لیے لائے جانے والے موبائل فونز پر عائد کی گئی ہے جبکہ ایک موبائل فون جو کسی کو تحفہ دینے کے لیے لایا گیا ہو وہ ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہے تاہم میں نے متعلقہ منسٹری سے بات کی ہے کہ ایک کی جگہ کم از کم دو یا تین فوبائل فونز کو ڈیوٹی فری لانے کی اجازت دی جائے دیکھیں بہتر نتیجہ آئے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme