ماہ مارچ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی کاروائیوں میں 04گینگزکے15کارندے گرفتارہوئے ڈی پی او

Published on April 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

نارووال(یو این پی)ڈی پی او نارووال کامرا ن ممتاز کی خصوصی ہدایت پر سرکل ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی نیشنل ایکشن پلان کی من وعن عملداری کے تحت نارووال کے چاروں سرکلز ہیڈ کوارٹر،صدر نارووال،ظفروال اور شکرگڑھ کے علاقوں میں سرچ آپریشنز،اچانک چھاپوں اور کریک ڈاؤن کے تسلسل میں نارووال پولیس نے ماہ مارچ کے دوران چوروں اور ڈاکوؤں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 04گینگز کے 15کارندوں کو گرفتار کرکے 52مقدمات کو ٹریس آؤٹ کرلیا گیا جبکہ گینگز سے 10,57,000روپے نقدی،03موبائل فون،01ٹرالی اور 11مختلف اقسام کا ناجائزاسلحہ برآمد کر لیا اور مجموعی طور پرگینگز سے 14لاکھ 87ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ماہ مارچ میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے قتل،اقدام قتل اور سنگین مقدمات میں مطلوب 93مجرمان اشتہاریوں سمیت385ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جس میں کیٹگری اے کے 07مجرمان اشتہاری اور کیٹگری بی کے 86مجرمان اشتہاری گرفتار کیے۔ماہ مارچ میں ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں 79مقدمات درج کیے اور زیر حراست افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر01کلاشنکوف،10رائفل،01بندوق اور 67پسٹل سینکڑوں گولیوں سمیت برآمد کر لیے گئے۔منشیات کی سپلائی کو بند کرنے کے سلسلے میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے ماہ مارچ میں منشیات کے 60مقدمات درج کیے اور ملزمان سے تقریبا27کلو گرام چرس،441بوتل شراب،01چالو بھٹی برآمد کی۔ جبکہ قماربازی کا 01مقدمہ درج کرکے 06ملزمان کو گرفتارکیا ملزما ن سے12,300روپے رقم ٹکری برآمدکی۔۔گزشتہ ماہ مارچ میں نارووال پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف ملزمان سے مجموعی طور 19لاکھ 22ہزارروپے کا مال مسروقہ برآمد کیا۔اس موقع پر ڈی پی او نارووال کامران ممتاز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع نارووال سے سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور نارووال پولیس اس سلسلہ میں ہمہ تن کو شاں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题