اقوام متحدہ کی صدر ماریا فرنانڈہ اسپنوزا پانچ روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گی

Published on January 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنانڈہ اسپنوزا پانچ روزہ سرکاری دورے پر آج ( جمعہ کو) پاکستان پہنچیں گی ،2010ءکے بعد جنرل اسمبلی کے کسی بھی صدر کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔اسلام آباد میں پانچ روزہ قیام کے دوران ماریا اسپنوزا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گی۔ سرکاری مصروفیات کے علاوہ وہ پارلیمنٹری خواتین ارکان، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بھی ملاقات کریں گی۔ماریا فرنانڈہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی امن فورس کے تربیتی مرکز کا دورہ اور انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں تھنک ٹینکس اور طلباءسے خطاب بھی کریں گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy