ریسرچ کے شعبہ کے لیے خطیر رقم کے فندز بھی مختص کئے گئے ہیں تاکہ ملکی زراعت کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ڈاکٹر فرخ

Published on July 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

brw
بورے والا(یواین پی)صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبہ میں فروغ زراعت کے لیے جدید ریسرچ پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور ریسرچ کے شعبہ کے لیے خطیر رقم کے فندز بھی مختص کئے گئے ہیں تاکہ ملکی زراعت کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کیا جا سکے بلکہ زرعی بر آمدات کے ذریعے کثیر زرمبادلہ حاصل کرنا بھی ممکن ہو سکے یہ بات انہوں نے کوٹ سادات میں ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم کے زرعی فارم پر کپاس کی مختلف اقسام کا معائنہ کرتے اور ریڈک وہاڑی میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس بورے والا کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی اس موقع پر ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم ، ،ڈی سی او جواد اکرم ، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر چودھری ، قائم مقام پرنسپل زرعی یونیورسٹی کیمپس ڈاکٹر ساجد بھی موجود تھے صوبائی وزیرزراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ پنجاب میں بی ٹی اقسام کی کاشت کی منظوری دی جا چکی ہے اور بدلتے ہوئے موسمی حالات کے پیش نظر زرعی سائنسدانوں کو جدید اقسام کی تیاری کا ہدف دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ وہاڑی ضلع کو کپاس کی پیداوار کے حوالہ سے جو اعزاز حاصل ہے اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی جائے انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کے پیداواری اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے کپاس کم از کم فی40کلو گرام قیمت3ہزار روپے مقرر کرنے کی کوشش کی جائیگی صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ زرعی یونیورسٹی کا بورے والا کیمپس دو سال کی مدت میں مکمل ہو گا تاہم عارضی طور پر ریڈک وہاڑی میں کلاسز جاری ہیں ریسرچ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 24/ڈبلیو بی میں 100ایکڑ اراضی فراہم کی گئی ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes