وفاقی حکومت کسی کی خواہش پر ختم نہیں ہو سکتی، وزیر خارجہ

Published on January 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

عمر کوٹ: (یواین پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جو لوگ ایک دوسرے کے خلاف دست و گریبان تھے آج اکٹھے ہو کر کہتے ہیں حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا عمر کوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2018ء میں آپ کے اصرار پر یہاں سے الیکشن لڑا، آپ نے مجھے ووٹ دیا میں آپ کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو لوگ ایک دوسرے کے خلاف دست و گریبان تھے آج اکٹھے ہو کر کہتے ہیں حکومت کو نہیں چلنے دیں گے لیکن وفاقی حکومت کسی کی خواہش پر ختم نہیں ہو سکتی، تحریک انصاف کی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ اگر یہ اکھٹے ہو گئے تو بڑا مسئلہ ہوگا، یہ تبدیلی کا خوف ہے، اس لیے یہ سب ہمارے خلاف اکھٹے ہو رہے ہیں لیکن ہمیں حکومت سے نہیں پاکستان سے غرض ہے۔ انصاف کی متلاشی عوام آج ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy