ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

Published on October 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

لاہور (یواین پی) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز کی سکیورٹی کیلئے مکمل تیارہے۔ میچز اور ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی اور سہولیات فراہم کریں گے۔لاہور پولیس پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والی03 ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچز کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گی۔ان خیالات کا اظہارڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے  پاکستان اور زمبابوے کرکٹ سیریز کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض،ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد ،ضلعی انتظامیہ ومتعلقہ اداروں کے افسران ہمراہ تھے ۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد و دیگر افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی سی کو انتظامات بارے بریفنگ دی۔افسران نے مینیجر قذافی سٹیڈیم کرنل (ر) الیاس، مینیجر سکیورٹی قذافی سٹیڈیم کرنل (ر) خالد ودیگر پی سی حکام سے بھی ملاقات کی۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے لاہور پولیس بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے متعلقہ اداروں سے مکمل رابطہ میں ہیں۔اشفاق خان نے کہا کہ ٹیموں کی قیام گاہ اور روٹس پر اضافی نفری تعینات جبکہ بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹیموں اور سٹیڈیم کے اطراف کی نقل و حرکت مانیٹر کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹیڈیم کے گردو نواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں۔کرکٹ سیریز کے دوران ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ اور تھانوں کی گاڑیاں مسلسل پٹرولنگ کریں گی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes