پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ کے باوجود فن موسیقی زوال کا شکار ہے، زوہیب بھٹی

Published on January 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

گلوکاروں کی کئی سالوں سے ویڈیو آئی اور نہ ہی آڈیو،ایسے میں کئی موسمی گلوکار پیدا ہوگئے
لاہور(یواین پی) پاکستان موسیقی کے ٹیلنٹ سے بھرا پڑا ہے ہر روز ملک کے کسی کونے سے سوشل میڈیا پر کوئی نہ کوئی آواز وائرل ہو جاتی ہے مگر مرکز میں یہ فن اب زوال کا شکار ہے گلوکار خود ہی شاعر ہے اور خود ہی کمپوزر جس کی وجہ دوسرے کے فن پر اعتماد کی کمی ہے گلوکاروں کی کئی سالوں سے ویڈیو آئی اور نہ ہی آڈیو،ایسے میں کئی موسمی گلوکار پیدا ہوگئے ان خیالات کا اظہار معروف ڈائریکٹر و پروڈیوسر زوہیب رمضان بھٹی نے یواین پی سے کیا ری مکس کی جگہ اب کوور سونگ آگیا جس سے آڈیو اور ویڈیو دونوں کے پیسے بچانے کی خاطر سنگر بار بار ایک ہی گانا گارہے ہیں اور اچھا سننے کے خواہش مند اب نئی موسیقی سے بھی محروم ہوگئے ہیں موسیقی اب ریاض اور ریاضت کے بغیر ہے کسی ٹی وی چینل پر نہ کوئی میوزک رائلٹی شو ہے اور نہ ہی موسیقی کو لے کر کوئی ایوارڈ شو اور جو چند ہوئے بھی تو وہ خود نقائص سے بھرپور اور کریڈیبیلٹی سے محروم تھے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes