فیصل آباد،سپورٹس کیلنڈرکے تحت انٹر تحصیل بوائز اینڈ گرلز اتھلیٹکس چیمپئن شپ

Published on October 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سپورٹس کیلنڈرکے تحت انٹر تحصیل بوائز اینڈ گرلز اتھلیٹکس چیمپئن شپ ٹاٹرن ٹریک فردوس کالونی جھنگ روڈ میں کھیلی گئی جس میں چھ تحصیلوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں لانگ جمپ،ڈسکس تھرو،جیولن تھرو،شاٹ پٹ،100میٹر، 400میٹر،800میٹر ریس،بوائز اینڈ گرلز،110میٹر ہرڈلز بوائز،100میٹر ہرڈلز گرلز،100×4میٹر ریلے ریس اور 100×400مٹر ریلے ریس بوائز اینڈ گرلز کرائی گئی جس کی اوور آل فرسٹ پوزیشن بوائز میں تحصیل صدر نے اور دوسری پوزیشن تحصیل فیصل آباد سٹی نے حاصل کی اور گرلز میں فیصل آباد سٹی نے پہلی اورصدرنے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ڈویژنل سپورٹس آفیسررانا حماد اقبال اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف مہمانان خصوصی تھے۔محسن افضل، میاں نبیل ارشد،چوہدری عبد الجبار ننھا،حافظ اظہر محمود کوآرڈینیٹر پی ایس سی ایف ویسٹ ریجن پنجاب،فرخ عدنان چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ،میاں شرجیل ہنسیا تحصیل سپورٹس آفیسر فیصل آباد صدر اور اصغر علی گل ہیڈ کوچ پاکستان اتھلیٹک فیڈریشن بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy