کشمیریوں پر ظلم وستم دیکھ کر بھارتی فوجی خود کشیاں کررہے ہیں:مشال ملک

Published on January 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

لاہور (یواین پی) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم اتنابڑھ چکاہے کہ دیکھ کر بھارتی فوجی خودکشیاں کررہے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ انڈین فوج کشمیریوں کا شکار کرتے ہیں اور بدلے میں انہیں میڈلز دیے جاتے ہیں،کشمیر میں سانس لینے پر مار دیے جانے کی صورت حال پیدا کر دی گئی ہے، ظلم اتنا بڑھ چکا ہے کہ جسے دیکھ کر خود کئی بھارتی فوجیوں نے خودکشیاں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری طلبہ نے اپنے خواب تحریک آزادی کے لیے وقف کر دیے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی چوتھی نسل آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے ، اس وقت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کئے جانے کی ضرورت ہے ، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو کشمیریوں کی شکار گاہ بنا کر رکھ دیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy