کویت کی 58 ویں جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات کا آغاز

Published on January 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 546)      No Comments

کویت (یواین پی) کویت کی 58 ویں جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات کا آغاز، امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے پرچم کشائی کرکے تقریبات کا آغاز کیا۔کویت کی 58ویں جشن آزادی ، عراقی غاصبانہ قبضے سے آزادی کے 28 سالہ اور امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابرا لصباح کے امیرکویت کے منصب فائز ہونے کے 13 سالہ جشن کی تقریبات کا آغازہو گیا ہے۔ امیر کویت نے آج قصر بیان میں پرچم کشائی کرکے تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر ولی عہد، وزیراعظم اور دیگرحکومتی اعلیٰ عہدیدران بھی موجود تھے۔ اس مناسبت سے کویت کے دیگرگورنریٹ میں بھی پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں حکومتی شخصیات کے علاوہ اعلیٰ عہدیداران اور شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کیے۔ اعلیٰ حضرت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح 2016 میں امیر کویت کے منصب پر فائز ہوئے تھے جبکہ کویت 1991 میں عراق کے غاصبانہ قبضے سے آزاد ہو ا تھا۔ ان قومی تقریبات کا سلسلہ فروری میں کویت کے یوم آزادی تک جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog