اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Published on February 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

لاہور: (یواین پی) اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارلحکومت کے علاوہ ایبٹ آباد، راولاکوٹ ،شانگلہ، بٹ گرام، لوئر دیر، ٹیکسلا، حسن ابدال، سوات، چلاس اوردیامر میں بھی محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ سوات، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، کوہستان، دیر بالا، سرگودھا، گجرات،جہلم، پنڈدادن خان، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، وزیر آباد، نوشہرہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز آزاد جموں کشمیر سے 104 کلو میٹر شمال مشرقی علاقہ تھا،زلزلے کی کی زیر زمین گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes