ایک سوال کا بھی جواب نہیں ملا، حکومت بوکھلا گئی: اعتزاز احسن

Published on May 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 613)      No Comments

111
اسلام آباد(یو این پی)اعتزاز احسن کہتے ہیں سوالنامے میں پوچھا کچھ تھا جواب کچھ دیا گیا۔ حکومتی رہنما بوکھلاہٹ کا شکار بھی تھے۔ ایل پی جی کوٹہ نجی بزنس ہے کوئی بھی کر سکتا ہے۔ نعیم الحق کا کہنا ہے پاناما لیکس میں عمران خان کی بہنوں کا نام نہیں صرف بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ حکومتی رہنما بولے تو اعتزاز احسن نے بھی جواب دے دیا۔ کہتے ہیں پوچھا کچھ جا رہا ہے جواب کچھ آ رہا ہے۔ جواب دینے والے بوکھلاہٹ کے شکار بھی تھے۔ پی پی رہنما نے اپنی اہلیہ پر الزامات کا جواب بھی دیا۔ بولے ایل پی جی کوٹہ سرکاری بزنس نہیں کوئی بھی کر سکتا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے بھی رد عمل دیا۔ کہتے ہیں عمران خان کی بہنوں کا پاناما لیکس میں کوئی ذکر نہیں الزامات کا مقصد بلیک میلنگ ہے۔ حکومت تحریک انصاف کو تحقیقات کے مطالبے سے روکنا چاہتی ہے لیکن ایسے جان نہیں چھوٹے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme