غیراسلامی اورفضول رسومات‘‘ کیخلاف تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی جہاداکبرکی مہم جاری

Published on February 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      1 Comment

فیصل آباد ( یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیرسرپرستی اسلام کی سربلندی، امن و سلامتی اور استحکام پاکستان کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس منعقداہوا۔مرکزی مجلس شوریٰ کی طرف سے جاری ہونیوالے اعلامیے کیمطابق صدیقی لاثانی سرکارکی تجویزپر ’’غیراسلامی ،فضول اوربیہودہ رسومات‘‘ کیخلاف تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی سالہاسال سے جہاداکبرکی مہم کامیابی سے جاری وساری ہے،انبیاء کرام ؑ ، صحابہ کرامؓ اور انکے وارثین ہمارے ہیروز۔۔۔پھر ایسی فضول رسومات کی تقلید کیوں؟آج ہم اسلامی روایات پرعمل پیراہونے کی بجائے،فضول رسومات کواپنا کر اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں!آخر کیوں؟ویلنٹائن ڈے نمائشی اور بے حیائی کے فروغ کا نام ہے جبکہ اسلام شرم و حیاء اور پردے کا حکم دیتا ہے۔ تو پھر کیوں ہم اس غلیظ رسم کو فروغ دے رہے ہیں؟مشترکہ اعلامیے کے دیگر اہم نکات میں جھوٹ ، بہتان، رزق حرام، انبیاء، صحابہ اور انکے وارثین کی گستاخی ، غیراسلامی ،فضول اوربے ہودہ رسومات مثلاََشادی بیاہ اورسالگرہ پر بے پردگی اور ناچ گانا، آتش با زی ،فائرنگ ،بسنت ،ویلنٹائن ڈے،اپریل فول اورمخلوط نظام تعلیم کیخلاف مشائخ عظام،علماء کرام ،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن اورصوم وصلوٰۃ کمیٹیوں کے عہدیداران اورلاکھوں مردوخواتین کارکنان جہاد اکبرکی مہم کوکامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔فرمان رسولﷺ کیمطابق ’’میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں ،ان میں سے کسی کی بھی پیروی کرو گے تو کامیاب ہوجاؤ گے‘‘۔حضرت سیدنا امام حسینؓ فرماتے ہیں کہ ’’عورت کا پردہ کرنا شہید کے خون سے بھی افضل ہے۔‘‘پھر ہم ان غیراسلامی ،فضول اوربیہودہ رسومات پرعمل کیوں کریں؟ ناچنے گانے والوں اورغیرمسلموں کی تقلید میں اپریل فول یا ویلنٹائن ڈے کیوں منائیں؟۔مخلوط نظام تعلیم نے شرح خواندگی کم کر کے فحاشی عریانی اور بے راہ روی کو فروغ دیا ہے،والدین کی اکثریت صر ف مخلوط نظام تعلیم کی وجہ سے اپنی بچیوں کو تعلیمی اداروں میں نہیں بھیجتے ہیں۔جس کی وجہ سے پاکستان میں خواتین کی شرح خواندگی انتہائی کم ہے۔حکومتی سطح پرمخلوط نظام تعلیم کے مضر اثرات پر خاموشی انتہائی تشویش ناک ہے۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان (رجسٹرڈ) حکومت پاکستان سے فی الفور مخلوط نظام تعلیم کو ختم کرنے اور بچے بچیوں کے الگ الگ تعلیمی مراکز بنانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج مسلمان دنیا کے مختلف حصوں میں ظلم و ستم کا شکار ہیں ۔بنیادی وجہ دین اور روحانیت سے دوری ہے جوہمیں اخلاقی پستی اور اللہ تعالیٰ کے غضب کیطرف لیکر جارہی ہے۔مرکزی مجلس شوریٰ نے تمام امت مسلمہ بالخصوص پاکستانیوں سے یہ اپیل کی ہے کہ آئیں ہمارے ساتھ ملکر ان غیر اسلامی اور شرم و حیاء کی چادر کو چاک کرنے والی روایات اور نظام کا خاتمہ کرکے ایک حقیقی اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیا در کھیں!۔اجلاس کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    good effort by tanzeem mashaikh e uzzam pakistan.





Weboy

Free WordPress Themes