کشمیر بنے گا پاکستان نہیں کشمیر پاکستان ہے۔ حکومت کشمیر کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے :نسیم الحق زاہدی 

Published on February 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

موجودہ حکومت سمجھ سے بالا تر ہوتی جارہی ہے ،عوام مایوسی ہونے لگی مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے یہ تبدیلی ہے؟
حبیب آباد ( رشید احمد نعیم سے ) ملک محض باتوں سے نہیں بلکہ قربانیوں سے آزاد ہوتے ہیں قائد اعظم ؒ نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے مگر ہم نے اپنے قائد کی بات کو یکسر فراموش کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں ان خیالات کا اظہار اینوسٹی گیٹیوکونسل آف کالمسٹ پاکستا ن ( آئی سی سی پاکستان)کے چیف آرگنائزر نسیم الحق زاہدی نے شیر گڑھ سٹی پریس کلب رجسٹرڈ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا آج ہر تحریک جو آزادی کشمیر کے حوالے سرگرم عمل ہے سب کا یہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا ستر سالوں سے حکومت پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح نہیں کر سکی کہ وہ کشمیر کے حصول کے لیے کس حد تک جاسکتی ہے خدانخواستہ ہم جنگ کہ خواہشمند نہیں پر کیا پاکستان کشمیر کے حصول کے لیے نیوکلیئر جنگ کی لڑ سکتا ہے ؟کشمیر کے حوالے سے جنرل حمید گلؒ کا موقف بڑا واضح تھا ۔موجودہ حکومت سمجھ سے بالاتر ہوتی جارہی ہے ،مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے بجلی،گیس اور پانی کے بلوں میں ہوشربا تک اضافے نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے ۔عوام جو پہلے ہی کسی مسیحا کی منتظر تھی اور واقعی تبدیلی کی خواہاں تھی موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہونے لگی ہے ۔حج پر سبسڈی کے خاتمے نے عوام کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ ریاست مدینہ ؐ ایسی تو نہ تھی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes