پشاور :تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج

Published on September 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments

111
پشاور(یو این پی) پشاور میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر دھرنا دیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو چوڑیاں دکھائی لیکن وزیر اطلاعات مشتاق غنی سے مذاکرات کے بعد دھرنا دو دن موٴخر کردیا۔لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ سے پریس کلب اور پھر اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی۔مظاہرین نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا،دھرنے میں گرمی کی شدت سے چھ خواتین بے ہوش ہو گئیں،ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ متعصم باللہ لیڈی ہیلتھ ورکرز سے مذاکرات کیلئے پہنچے تو انہیں چوڑیاں دکھائی گئی،مذاکرات ناکام ہونے پر وہ واپس لوٹ گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes