قذافی کلچرل کمپلیکس لاہور آرٹ کونسل کے اسٹیج منیجرنے آرٹ کونسل کو کرپشن کی آماج گاہ بنا دیا

Published on February 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

اسٹیج منیجر کے خلاف کئی بار شکایات کا اندراج کرایا گیا،اپنے اثر و رسوخ سے ہر بار محفورہا،عہدے سے ہٹایاجائے
لاہور(یواین پی)قذافی کلچرل کمپلیکس لاہور آرٹ کونسل کے اسٹیج منیجر رائے منظورنے آرٹ کونسل کو کرپشن کی آماج گاہ بنا دیا ڈیڑھ لاکھ سے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والا اس اہل ہی نہیں کہ اتنی اہم پوسٹ پہ بیٹھے،اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ادارے کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے اسے فورا عہدے سے ہٹایا جائے یہ موقف رایکٹر،رائٹر،پروڈیوسر و ڈائریکٹرایم اے ٹھاکر نے وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ،وفاقی وزیر اطلاعات ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹ کونسل کو کو دی جانے والی ایک درخواست میں کیاانہوں نے مزید کہا کہ میں عرصہ دراز سے شوبز سے منسلک ہوں اسٹیج منیجر کے خلاف کئی بار شکایات کا اندراج کرایا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی کیونکہ وہ اپنے اثرروسوخ کی بنا پہ اپنے عہدے پہ براجمان ہے ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کرپشن میں ملوث اسٹیج منیجر کو عہدے سے ہٹاکر ادارے کی ساکھ کو بچایا جائے کیونکہ اس کی موجودگی سے ادارے کو شید نقصان ہو رہا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme