سی ایس ایس پرچے آؤٹ ہونے کا معمہ حل، محکمے کے افسران ہی ملوث نکلے

Published on February 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سی ایس ایس کے پرچے آؤٹ ہونے کا معمہ حل ہو گیا، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے افسران ہی ملوث نکلے، ایف آئی اے نے 2 سرکاری افسران سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔قوم کا مستقبل پیسوں کے عوض بیچنے والوں کے خلاف ایکشن، ملزمان لاکھوں روپے لیکر چند گھنٹے پہلے پرچہ آؤٹ کرتے تھے، تحقیقات میں انکشاف ہوا جس پر لاہور کے کچا لارنس روڈ پر چھاپہ مار کر ملزم سرکاری افسر کو گرفتارکر لیا گیا۔ملزم کی نشاندہی پر دیگر افراد بھی گرفتارکئے گئے، مزید پکڑ دھکڑ کا بھی امکان ہے۔ معاملے میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن، جیل خانہ جات و دیگر محکموں کے افسران کے ملوث ہونے کا بھی پتہ چلا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题