مستحق طلبا کو تعلیم کا سلسہ جاری رکھنے کے لیے حکومت نے زکواۃ فنڈ سے مالی امداد کا سلسلہ شروع کیا ہے رانا محمد یعقوب

Published on March 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

images
وہاڑی( یواین پی)پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی رانا محمد یعقوب نے کہا ہے کہ مستحق طلبا کو تعلیم کا سلسہ جاری رکھنے کے لیے حکومت نے زکواۃ فنڈ سے مالی امداد کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت مکمل چھان بین کے بعد طلبا کو زکواۃ فنڈ سے وظائف جاری کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کالج کی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو مستحق طلبا کے کوائف کی باریک بینی سی چھان بین کر کے فہرست حکومت کو بھجواتی ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر نے کہا حکومت نے مالی پریشانیوں کے شکارطلبا کو تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے یہ وظائف جاری کئے گئے ہیں تاکہ ہمارے یہ نوجوان اپنی تعلیم مکمل کر کے ملک و قوم کی خدمات کر سکیں پرنسپل رانا یعقوب اور ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر نے مستحق طلبا میں مورا سکالر شپ کے تحت وظائف تقسیم کئے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy