پاکستان جرنلسٹس فورم (سعودی عرب) کے صدر شاہد نعیم کی ہمشیرہ کےانتقال پر تعزیتی اجلاس

Published on February 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان جرنلسٹس فارم (پی جے ایف) کا ایک تعزیتی اجلاس پی جے ایف کے چیئرمین امیر محمد خان کی زیر صدارت جمعہ کوکبابش ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں ممتاز صحافی اور فورم کے صدر شاہد نعیم کی ہمشیرہ تسکین اقبال کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں فورم کے سیکریٹری جنرل جمیل رٹھور، مجلس عاملہ کے رکن سید مسرت خلیل، ارکان اسداکرم، خالد چیمہ، جاوید راہو، محمد امانت اللہ ، مصطفیٰ خان اور تمام احباب نے شاہد نعیم سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انھیں صبر کی تلقین کی۔ معروف دینی اسکالر اور مولانا حفظ والرحمن سیوہاروی اکیڈیمی کے صدر مولانا ایوب بہجت نجمی نے مرحومہ کی مغفر ت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ مکہ المکرمہ سے برزگ صحافی محمد عامل عثمانی نے بھی تعزیتی بیان میں شاہد نعیم سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔اجلاس میں عالمی اردو مرکز کےصدر معروف شاعر اطہر نفیس عباسی،کمونیٹی رہنما جاوید ملک، فیصل طاہر خان ،وسیم حیدر، نعیم اللہ خان، شاہد نعیم کے صاحبزدگان اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شاہد نعیم کی ہمشیرہ کا شدید علالت کے بعد بدھ کو کراچی میں انتقال ہوگیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy