بھارتی فوج کا منہ توڑ جو اب دینے کے لئے پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، شہباز شریف 

Published on February 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھارتی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کے لئے ہر ایک فوج کا سپاہی ہے ۔ بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار شہباز شریف نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پورا پاکستان متحد ہے اور ہم سب ایک پیج پر ہیں پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کی سلامتی کے لئے ہر ایک فوج کا سپاہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قربانیاں پختہ عزم کا مضر ہیں اگر بھارتی فوج کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا تو اس کا ہم منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں ۔ 

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题