ڈی پی او سوات واحد محمود کا دورہ کبل اور کانجو ڈی آر سی ممبران سے مل کر ان کے دفاتر کا معائنہ کرکے مسائل کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں

Published on January 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

سوات(یواین پی) ڈی پی او سوات واحد محمود کا دورہ کبل اور کانجو ڈی آر سی ممبران سے مل کر ان کے دفاتر کا معائنہ کرکے مسائل کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں، ڈی آر سی ممبران کیساتھ منعقدہ میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک اہم حصہ ہے جس کی افادیت اوردور رس نتائج کوانٹر نیشنل فورم پر بھی تسلیم کیا گیا ہے اسی جرگہ سسٹم اور پختون روایات کو مد نظر رکھ کر ترجیہی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل اور سماجی نوعیت کے پیچیدہ الجھنوں کو فوری حل کرنے کی سعی کی جائے، انہوں نے بڑی تعداد میں رجسٹرڈ کیسسز حل کرنے اور فریقین میں باہم مصالحت کرانے پر ڈی آر سی کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کی لگن اور حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ ڈی آر سی ممبران کی ضروریات کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
 عوام آنے والے الیکشن میں نااہل لوگوں کو مسترد کریں گے حاجی محمد یاسین
سوات(یواین پی)ا میر زون جماعت اسلامی سوات حاجی محمد یاسین نے کہا ہے کہ عوام آنے والے الیکشن میں نااہل لوگوں کو مسترد کریں گے، جماعت اسلامی اقتدار میں آکر مینگورہ شہر سمیت دیگر علاقوں کی عوام کو درپیش بنیادی مسائل فوری طور پر حل کرے گی، مقامی ذمہ داران الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں ، انہوں نے کہا کہ گھر گھر اور ہر فرد تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچایا جائے، ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی مینگورہ زون کے مقامی امراء کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں امیر زون حاجی محمد یاسین سمیت دیگر زونل ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی
پولیس کی کارروائی،بھار ی مقدار میں شراب برآمد
سوات(یواین پی)سوات میں مٹہ پولیس کی کارروائی،بھار ی مقدار میں شراب برآمد کرکے ملزم وحید اللہ کو گرفتار کرلیا ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مٹہ پولیس نے انٹیلی جنس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ارکو ٹ کے علاقے سے منشیات فروش وحید اللہ ولد قاضی ساکن گورڑہ کے گھر پر چھا پہ لگا کر وہاں سے تین ٹپکوں اور 19بوتل میں موجود 110 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتا رکرلیا ہے ، پولیس نے وحیداللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ 
میرے ایک سال کے پیریڈ میں بار اور بنچ کا مثالی تعلق رہا ہے ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج ضلع قاضی سوات روف خٹک 
سوات(یواین پی) نے کہا ہے کہ میرے ایک سال کے پیریڈ میں بار اور بنچ کا مثالی تعلق رہا ہے ، مختلف کمیٹیوں کے ذریعے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی جو جدوجہد کی اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے جس پر بے تحاشہ خوشی ہے، وکلاء کی تعاؤن سے عدالتی امور کو خوش اسلوبی سے نبھایا، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوات بار ایسو ایشن کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں تمام جوڈیشری افسران نے شرکت کی ،انہوں نے کہا کہ بار اور بنچ کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے ،ہم جہاں کہیں بھی ہوں ہمیں عدالتی کارروائی میں انصاف کے تقاضو ں کو پورا کرنا چاہئے جس کے بارے میں پوچھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہمیں جس منصب کا اختیار دیا گیا ہے اس کا تقاضہ ہے کہ لوگوں کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔
سوات پریس کلب کے ممبر اور روزنامہ بشارت کے چیف ایڈیٹر سردار حسین کے بڑے بھائی تاج حسین انتقال کرگئے
سوات(یواین پی) سوات پریس کلب کے ممبر اور روزنامہ بشارت کے چیف ایڈیٹر سردار حسین کے بڑے بھائی تاج حسین انتقال کرگئے ، مرحوم کی فاتحہ خوانی محلہ دوستان آباد اینگروڈھیرئی میں ہورہی ہے مرحوم زاہد حسین ، اقبال حسین اور زردار حسین کے والد تھے ، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے سوات پریس کلب میں ایک تعزیتی اجلاس چیئرمین شہزاد عالم کے سربراہی میں منعقد ہوا جس میں فضل رحیم خان ، حضرت بلال ، جاوید اقبال ،فضل خالق خان اور دوسرے ممبران نے شرکت کرکے مرحوم کی مغفرت کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy