ایکٹر ،رائٹر وڈائریکٹر ایم اے ٹھاکر کے خلاف لگی خبرغلط ہے چوہدری علی اصغر

Published on March 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

لاہور(یواین پی)مقامی اخبار میں ایک خبر میری نظروں سے گزری جو اداکارانورماہی کے نام سے منسوب ہے اور معروف ایکٹر ،رائٹر وڈائریکٹر ایم اے ٹھاکر کے خلاف لگی ہے میں اس کی تردید کرتا ہوں کیونکہ میں کئی سالوں سے انہیں بخوبی جانتا ہوں ایسی من گھرٹ اور بے بنیاد خبروں کا مقصد کسی کی اچھی شہرت کو نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں ہوتا ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل ،پروموٹر و پروڈیوسر چوہدری علی اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ پتا نہیں کیوں لوگ بے پر کی اڑا دیتے ہیں جس کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا مقامی اخبار میں جو نیوز لگی وہ سراسر غلط اور جھوٹ پہ مبنی ہے اس خبر سے مجھے ذاتی طور پہ دکھ ہوا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes