پچیس سال قبل جس ادارے کی بنیاد رکھی تھی آج وہ تناور درخت بن چکا ہے ساجد اعوان

Published on March 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

ایبٹ آباد( یو این پی)سوہنی دھرتی ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کی سلور جوبلی کے موقع پر چیئرمین ساجد اعوان کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کی جانب سے شیلڈ کے اعزاز سے نواز دیا گیا پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر راشد علی راشد اور تحریک نفاذ اردو پاکستان کے ہزارہ ڈویژن کے منتظم اعلیٰ و پی ایف سی سی کے دیرینہ ساتھی سید عتیق الرحمان شاہ نے ساجد اعوان کو سماجی خدمات کے پچیس سال مکمل ہونے کے موقع پر ان کے دفتر میں شیلڈ پیش کی، اس موقع پر ساجد اعوان کا کہنا تھا کہ ہم نے پچیس سال قبل جس ادارے کی بنیاد رکھی تھی آج وہ تناور درخت بن چکا ہے ۔ اس عرصے میں انہوں نے بے شمار پروجیکٹس پر کام کیا خاص طور پر ایجوکیشن سیکٹر پر توجہ دی اور عملی طور پر زلزلہ زدہ علاقوں سمیت ہزارہ ڈویژن کے دور دراز دیہی علاقوں میں علم کی شمعیں روشن کیں،محمد ساجد اعوان کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو چاہیئے کہ وہ اپنی زندگی کا کچھ نہ کچھ وقت ضرور سماجی خدمات کے لیئے وقف کرے، سماج کو ایسے رضاکاروں کی سخت ضرورت ہے،ان کامزید کہنا تھا کہ الحمد للہ ہماری پچیس سالہ کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم شروع دن سے جس عزم کو لے کر چلے تھے آج تک اس پر استقلال سے قائم ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی سماجی خدمت کے لیئے ہمہ وقت حاضر رہیں گے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog