لاہور (یواین پی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم احمد خان سے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان کی ملاقات، چیف جسٹس سے اٹارنی جنرل انور منصور خان نے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مقدمات جلد نمٹانے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی محکموں کی جانب سے کیسوں میں جلد جواب داخل بارے غور کیا گیا۔