ماذا جوس فيکٹری ٹھٹھہ میں سالوں سے کام کرنے والے مزدور سہولیات سے محروم

Published on March 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) ماذا جوس فيکٹری ٹھٹھہ میں سالوں سے کام کرنے والے مزدور سہولیات سے محروم، لیبر قوانین کے مطابق سہولیات فراہم نہ کرنے کے خلاف مزدوروں کا جائز مطالبات کی فراہمی کیلئے احتجاجی دھرنا، سہولیات دینے کا مطالبہ، تفصیلات کے موجب ماذا پاکستان پرائیویٹ لمیٹیڈ ٹھٹھہ میں لیبر قوانین کے مطابق میڈیکل، سالانہ بونس اور آفر لیٹر اور تنخواہوں سمیت اوور ٹائیم نہ دینے کے خلاف مزدوروں نے ماذا فیکٹری کے سامنے احتجاجی دھرنا لگا کر جائز مطالبات کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے، دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے ماما انور بروھی، ماما ھارون جاکھرو، محب علی، دوست محمد، فھیم سمیت سینکڑوں مزدوروں نے کہا کہ فیکٹری انتظامیہ وقت پر تنخواہیں کی ادائگی نہیں کرتی اس کے علاوہ سالوں سے کام کرنے والے مزدوروں کو سروس بک سمیت آفر آرڈر بھی نہیں دیتے، انہوں نے مزید بتایا کے کئی مزدور دوران ڈیوٹی مختلف حادثات کا شکار ہوچکے ہیں جن کو میڈیکل کی سہولیات دینے کے بجائے مزدوروں کی تنخواہیں بھی روک دیتے ہیں فیکٹری کا ایک مزدور یار محمد میمن کام کرتے ہوئے چھت سے گر گیا جس کی ٹانگ میں شدید چوٹیں ہیں فیکٹری انتظانیہ اس کو چھٹی یا میڈیکل کی سہولیات دینے کے بجائے زبردستی ڈیوٹی لے رہی ہے، جبکہ کئی مزدور انتظامیہ کی جبری پالیسی کی وجہ سے کام چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور بہت سارے مزدوروں کو جبری رٹائر کر کے ان کو پینشن اور دوسری لیبر قوانین کے مطابق سہولیات دینے سے انکار کردیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کے ایسی صورتحال میں گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے انہوں نے علیٰ اختیاریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہ سمیت دوسرے مزدور حقوق کی بات کرنے پر جبری برطرف کردیا جاتا ہے اور مختلف دوسرے طریقوں سے حراساں کیا جاتا ہے انہوں نے کہا ہم غریب مزدور ہیں ہمارے جائز مطالبات حل کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog