لکھنے سے لے کرکیمرے تک پہنچانے میں پی ٹی وی کراچی مرکز کے پروڈیوسرز کا بڑا ہاتھ ہے ڈائریکٹرطلال فرحت

Published on August 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

Talal F
لاہور(یواین پی) پاکستان ٹیلی وژن ایک انسٹیٹیوٹ کا درجہ رکھتا ہے یہاں کے پروگرامز میں آرٹسٹ اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں کو ادب و آداب سمیت بات چیت، لفظوں کے اتار چڑھاؤ اور دیگر تیکنیکی طریقوں سے متعارف کرایا جاتا ہے، الیکٹرانک میڈیا میں جوبھی سیکھا اس میں پی ٹی وی کے سینئر اور جونیئر پروڈیوسرزکے ساتھ تمام کارکنان کا بڑا ہاتھ ہے،یہ بات ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران اسکرپٹ رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت نے بتائی،انہوں نے بتایا بہت کم لوگوں کو پتہ ہے کہ پونا اکیڈمی ،بھارت میں پی ٹی وی کے ڈراموں کا ذکر ہی نہیں ہوتابلکہ یہ سمجھ لیں کہ وہاں کے کورس میں پی ٹی وی کے ڈرامے شامل ہیں اورہر عمر کے افراد سمیت طلباء و طالبات ان ڈراموں کو دیکھ کر اداکاری سیکھتے ہیں،انہوں نے کہاپی ٹی وی کراچی مرکز کے پروڈیوسرز سمیت تمام سینئرزکا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ آج انہوں نے ہی مجھے وہ مقام دیا ہے جس کی تمنا ایک ٹی وی کاپروڈیوسر کرتا ہے،سب جانتے ہیں کہ ماضی میں بحیثیت معاون پروگرام تمام کام خوش اسلوبی سے انجام دیے، کئی برسوں تک پی ٹی وی میں مختلف پروڈیوسرز کے ساتھ کام کرچکا ہوں، جن میں محترمہ ناہید حسن زیدی، رفعت ہمایوں،تسنیم اسلم، حمید ہالیپوتہ، محسن علی مرحوم،امین میمن،محمد بخش سمیجو، مقبول شجراع،شجاعت علی، علی رضوی اور زرتاج علی اور دیگر پروڈیوسرز شامل ہیں،طویل عرصے تک چلنے والا نوجوانوں کا مقبول ترین پروگرام ’’ستاروں سے آگے‘‘ میں بھی معاونت شامل حال رہی جس میں اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے ہونہارطلباء و طالبات کواپنی کاوشیں اسکرین پر لاکر موقع فراہم کراتا تھا،انہوں نے مزیدکہا کہ تمام پروڈیوسرز اور کیمرہ مینوں کی رہنمائی میں پروڈکشن کی تمام تکنیکی معلومات اور ریکارڈنگز سے استفادہ حاصل کیا ،حمدو نعت،کل پاکستان مقابلہ نعت خوانی ،محفل میلاد، مرثیے، خواتین کی مجلس، ٹیلی فلمز، ٹیسٹومینل ، نغمے اور دیگر پروگراموں میں ان کی کاوشیں شامل حال رہیں، مزید گفتگو میں انہوں نے اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ کے سلسلے میں ذکر کیا کہ وہ ایک بچوں کی نظم پر کام کر رہے ہیں جس میں لڑکیوں کو موضوع بحث رکھا گیا ہے جو عنقریب ٹی وی چینلز پر نشر کر دی جائے گی، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے آنے والے ایک اور پروجیکٹ کی جلد خوشخبری دیں گے اور اس سلسلے میں انشااللہ باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے، یاد رہے انہیںیوتھ ری پبلک ، گلوبل یوتھ نیٹورک کی جانب سے منعقدہ نیشنل کانٹیسٹ پر فنی اعتراف پر اعزازی طور سرٹیفکیٹ اور شیلڈ دی جا چکی ہے، یہی نہیں مختلف یونیوسرٹیز اور تعلیمی اداروں کے علاوہ سرکاری طور پر نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ سوشل ورک پر کام کرنے کے اعتراف پر کافی شیلڈزو سرٹیفکیٹس مل چکے ہیں، طلال فرحت نے پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ میں کئی اداکاروں کو فلم میں روشناس کرایا اور فلم میں بحیثیت کاسٹنگ ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور پبلسسٹ کے فرائض بھی بخوبی انجام دیئے تھے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy