وزیراعظم عثمان بزدار سے سخت ناراض، ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

Published on March 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پنجاب میں وزیراعلیٰ اور اراکین کی تنخواہوں میں اضافے پر عثمان بزدار سے شدید ناراض ہیں۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے لے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں وزیراعلیٰ اور اراکین کی تنخواہوں میں اضافے پر وزیراعظم عمران خان شدید ناراض ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ناراضگی کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں ہدایت جاری کی ہے کہ عثمان بزدار گورننس میں بہتری اور کرپشن کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔وزیراعظم نے انھیں ہدایت کی ہے کہ بہتری کے لیے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کی ضرورت ہے تو کی جائے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے بیوروکریسی میں سے بھی بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے 20 افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes