حیدرآباد،پچیس مارچ سے ہونے والے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات ملتوی

Published on March 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments

حیدرآباد(رپورٹ/جنید علی گوندل) تعلیمی بورڈز ملازمین کی ہڑتال ، نویں و دسویں جماعتوں کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ،ناظم امتحانات تعلیمی بورڈ حیدرآبادڈاکٹر مسرور احمد زئی نے اعلان کیا ہے کہ 25مارچ سے شروع ہو نے والے نویں و دسویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے چیئرمین ڈاکٹر محمد میمن نے کہا ہے کہ ہماری خواہش تھی امسال نقل سے پاک امتحانات کا انعقاد ہو لیکن بورڈ میں نئی صورتحال پیدا ہو گئی اوربورڈ ملازمین کی ہڑتال کے باعث ممکن نہیں رہا کہ امتحانی سلپس اور پرچے امتحانی مراکز تک پہنچائے جائیں دوسری جانب تعلیمی بورڈز ایکشن کمیٹی کا نئی ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلہ کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔جبکہ دوسری جانب تعلیمی بورڈز میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سندھ ایجوکیشنل بورڈ ز کمیٹی کے چیئرمین اعجاز کا کانے کہاہے کہ ہم مسلسل ایک ماہ سے تعلیمی بورڈز ریگولٹر اتھارٹی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور اب جنرل باڈی کی منظوری سے 19,20،18مارچ کومکمل ہر سیکشن کی تالا بندی کی، اور اب دما دم مست قلندر کے لئے تیار ہیں22 مارچ کو کراچی پریس کلب تا سی ایم ہاؤس پورے سند ھ کے تمام بورڈاور سول سوسائٹی مل کر ریکارڈ قائم کریں گے اور صرف سندھ میں تعلیم کو تباہ کرنے کے لئے کالا قانون نہیں بننے دیں گے، لاکھوں بچوں کے امتحانات کے وقت کرپشن ذدہ مافیا کی نظریں سندھ کے بورڈز کی اربوں روپوں کے اثاثے پر ہیں، سندھ ریگولر اتھارٹی کا وجود لٹکتی ہوئی تلوار ہے جوکہ غریب عوام کو پریشان کرنے کے لئے ہے کس طرح غریب طالب علم سینکڑوں میل کا سفر کرکے کراچی اپنے مسئلہ کو حل کرانا جائے گااس موقع پر ایپکا رہنماصلاح الدین، انوار احمد خان، سلیم خان ،راجہ سموں، غلام قادر بھٹو، عبدالعزیز قریشی،ندیم قاضی ، غلام رسول،ذاکر حسین ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اب سندھ کے تمام بورڈز اتحاد قائم کرچکے ہیں اور پاکستان سطح پر بھی دیگر بورڈز سے رابطہ کرکے مشترکہ جدوجہد کریں گے ،انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ہم نے تعلیم دشمن مافیا کی نشان دہی کردی تھی کہ ریٹائرڈ تعلیمی بیورو کریٹس گٹھ جوڑ کرکے ہمیشہ کیلئے اثر انداز ہونا چاہتے ہیں جبکہ وہ اپنی ملازمت کے دوران ہی کرپشن کے ریکارڈقائم کرچکے ہیں عدالت اور مختلف اداروں میں اُن پر کیسز چل رہے اب وہ مذید دولت بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں لیکن سندھ کے بورڈز ملازمین جوکہ تین ہزار سے زائد ہیں کسی بھی طور پر کرپشن مافیا کی چالیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،ہر طرح کے احتجاج قربانی دینے کے لئے ایک ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں محکمہ تعلیم کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے، امتیازی سلوک برتا جارہا ہے، ملازمین کی کثیر تعداد نے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا،انہوں نے کہا نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کی فیس معاف کرکے اور سندھ ریگولر اتھارٹی بنانے کا علان کرکے حکومت ناکام ہوچکی ہے اس منصوبے کا مقصد تمام سندھ کا کنٹرول کراچی سے چلانا ہے غریب عوام کا بچہ کسی طرح لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، اباڑو، عمر کوٹ سے کراچی کا سفر کرے گا ضرورت کے تحت ہر سول و فوجی حکومت کے دور میں عوام کی سہولت کے لئے بورڈز بنائے گئے تاکہ عوام طلبہ و طالبات کو اپنے ڈویژن میں تعلیمی مسئلہ حل ہو، اور 2016ء ؁میں خود موجودہ حکومت نے بے نظیرآباد نواب شاہ بورڈ کو سندھ اسمبلی سے منظور کرایا اور اب کرپشن مافیا کے کہنے پر ڈاکٹر عاصم کو جن کے اوپر پیٹرولیم ، صحت ،سہولت کاری کے کتنے ہی کیس اربوں روپے کے ہیں چل رہے اب وہ ایسی کرپشن کرنے والے تعلیمی افسران کو زائد کئی گنا رقم دے کر ضیاء الدین بورڈ میں ملازمت دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ 60سال سے تعلیمی بورڈ کا نظام خود مختار ادارے کے طور پر چل رہا ہے ، 1961ء ؁ کے آرڈنینس کے تحت تعلیمی بورڈ وجود میں آیا ہر سول و فوجی حکومت نے اس کو تسلیم کیا،انہوں نے کہا اس تعلیمی بورڈز کی سند کی وجہ سے صدر پاکستان آصف علی زرداری ،ممنون حسین، ڈاکٹر عارف علوی ،وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، غلام مصطفی جتوئی، محمد خان جونیجو سمیت اعلیٰ اداروں پر فائز شخصیات بنی،اب اس کی خود مختیاری کو چیلنج کیا جارہا ہے ،آخر تعلیمی بورڈز میں دلچسپی نہیں ہے بلکہ اس کی پراپرٹی کے ا ثاثے اوراربوں روپے کے فنڈ پر حکومت کی کرپشن مافیا کی نظر ہے ہم اس کے ایک ایک اثاثے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،60سال میں ملازمین نے دن رات ایک کرکے یہ اثاثے بنائیں ہیں نہ حکومت سے تنخواہ لیتے ہیں اور نہ ہی پینشن لیتے ہیں ،ریگولر اتھارٹی ریٹائرڈ کرپشن زدہ تعلیمی افسران اور مافیا کے لئے بنائی جارہی ہے جوکہ جتنا بڑا ملزم ہوگا، اس کو مذید اضافی تنخواہ دے کر اس میں کھپا یا جائے گا ، ہماری اب بھی جدوجہد قانون کے دائرے میں ملازم کے حقوق کی بحالی ہے ،حکومت کھل کر اعلان کرے اور کالے قانون کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا جائے ورنہ تمام بورڈز ملازم کا اجتماعی فیصلہ جوبھی ہوگا اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی،ہماری کوشش ہے کہ حکومتی ذمہ دار شخصیت یقین دہانی کرائے اور مستقل اس موضوع کو بندکریں۔
یوم پاکستان کی تقریبات کی تیاریاں جاری
حیدرآباد(رپورٹ*علی رضا رانا) یوم پاکستان کی تقریبات کی تیاریاں جاری ، ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی 23مارچ کو یومِ پاکستان بھر پور شان و شوکت اور ملی و قومی جذبہ کے تحت منایا جائے گا اس حوالہ سے تعلیمی اداروں میں تقریری ، معلوماتِ پاکستان اور قومی گیت کے علاوہ کھیلوں کے مقابلہ ہو نگے گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا ) ضلع حیدرآباد کے تحت حیدرآباد پریس کلب آڈیٹوریم میں ایک یوم تشکیلِ پاکستان کا پروگرام منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہو ئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محکمہ تعلیم حیدرآبادغلام سرور ملاح ،تعلیمی افسران پیر غلام محی الدین شاہ ، محمد یامین شیخ ، ممتاز علی کھیڑو ، نواب زین العابدین لغاری ،غلام مرتضٰی چانڈیو ، امد اد علی گوپانگ ،آپا نسرین سومرو کے علاوہ گسٹا کے رہنما ؤں احمد علی سولنگی ،منیر ہالیپوٹو،عبدالقیوم شیخ ، مبارک علی عباسی ، فرخندہ راجپوت ، نسرین راجپوت اور ضمیر احمد نے کہا کہ پاکستان اللہ کی ایک نعمت وبڑا انعام ہے یہ کلمہ کے نام پر بننے والی ایک نظریاتی ریاست ہے جس کی حفاظت و ترقی کی ہماری ملی و قومی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ قائد اعظم ؒ اور ان کے رفقاء نے بڑی انتھک جدوجہداور مسلمانوں کی قربانیوں کے بعد ہمیں ایک آزاد ملک میسر آیا ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں نئی نسل کو تربیت دینا ہے کہ وہ آزادی کی قدر کریں اور اپنی صلاحیتوں سے ملک کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کریں اس موقع پر گسٹا کے تحت گذشتہ دنوں ہو نے والے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مقابلہ حسنِ قرات و نعت ،تقرری و ذہنی آزمائش کے مقابلوں میں کامیاب ہو نے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے دوسری جانب دی سٹی اسکول لیاقت کیمپس کوہسار میں یومِ پاکستان کے عنوان سے اسپورٹس ڈے منایا گیا جس میں فٹبال ، باسکٹ بال ، تائی کاؤنڈاور دوڑ کے مقابلہ منعقد ہو ئے اسکول کی پرنسپل عالیہ خالد نے کھلاڑیوں کو میڈلز اور ٹرافیاں دیں اور تحریکِ پاکستان کا پس منظر بیان کرتے ہو ئے نئی نسل کو مشورہ دیا کہ وہ وطن سے پیار کریں اور پاکستان کو سنورانے کی تحریک چلائیں انہوں نے کہاکہ ہم سب کو اپنا اپنا حق ادا کرنا ہوگاحیدرآباد میں 22مارچ اور 23مارچ کی درمیانی شب اور یومِ پاکستان پر مختلف سیاسی جماعتوں ، سماجی و نوجوانوں کی تنظیموں ، تعلیمی اداروں اور دیگر کاروباری اداروں نے پروگرامز ترتیب دیئے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes