پھول اور پودے قدرت کی رنگینیوں کا عکس ہیں ڈی سی او وہاڑی

Published on February 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

\"5\"
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے کہا ہے کہ پھول اور پودے قدرت کی رنگینیوں کا عکس ہیں اور انسانی طبیعت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں اس لیے موسم بہار کی آمد پر شہریوں کی تفریح کے لیے ضلعی حکومت نے چاندنی پارک میں پانچ روزہ فلاورشوکے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس میں لوگوں کو انواع واقسام کے پھول اور پودے دیکھنے کو ملیں گے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں موسم بہار کے پھولوں کی نمائش کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں تمام ضلعی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے فلاور شو میں ماضی کی روایات کے مطابق بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ شہریوں کو اچھی تفریح کا موقع میسر آسکے۔فلاور شو میں پرائیوٹ ادارے اور انفرادی طور پر پھولوں کے سٹال لگا سکیں گے جبکہ فوڈ سٹریٹ کے علاوہ علاقائی د ستکاریوں کے سٹال بھی لگائے جائینگے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانچ روزہ فلاور شو 19مارچ سے چاندنی پارک میں شروع ہو گا۔21مارچ کا دن خواتین کے لیے مخصوص ہو گا ۔22مارچ کو ضلعی حکومت کی طرف سے موسم بہار کے حوالہ سے مشاعرہ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں مقامی شعرا کے علاوہ دیگر علاقوں سے نامور شعرا کرام اپنا کلام پیش کریں گے۔موسم بہار کے حوالہ سے فلاور شو کے دوران ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔جبکہ لوگوں کی گہری دلچسبی کے حامل کھیل کبڈی ، والی بال سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے جائینگے۔اس حوالہ سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں،اے ڈی سی علی عنان قمر مجموعی طور پر تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے ۔ای ڈی او زراعت شہزاد صابر چودھری کو فلاور شو کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy