محکمہ موسمیات نے (آج) سے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی
Published on January 29, 2018 by admin ·(TOTAL VIEWS 272) No Comments
اسلام آباد (یوا ین پی)محکمہ موسمیات نے (آج)پیر اور منگل کو بارشوں کے نئے سلسلے کی خوشخبری سنا دی ہے۔ وفاقی دارالحکومت سمیت خیبر پختو نخوا، فاٹا اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا ہے جس سے پیر اور منگل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ٗراولپنڈی ڈویژن ٗ مالا کنڈ ٗ ہزارہ ڈویژن ٗ فاٹا ٗ کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بنوں، پشاور کوہاٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔بارشوں کے سلسلے کے دوران مالا کنڈ کوئٹہ ژوب ڈویژن میں پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔ مری، گلیات، ناران کاغان کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بھی برف باری ہو گی۔کراچی میں بارش کا فی الحال امکان نہیں، منگل کے بعد دو روز تک کراچی کا درجہ حرارت 2 ڈگری تک کم ہو سکتا ہے۔ میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے سلسلہ کے ساتھ ہی دھند کی شدت میں بھی کچھ کمی آجائے گی۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 98
Related
WordPress Blog