مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرنے سے بھارت کی بد نیتی دنیا کے سامنے آگئی:گور نر پنجاب

Published on March 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

لاہور (یواین پی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کر تار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کی منسوخی کے بھارتی فیصلہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات سے فرار اختیار کرنے سے بھارت کی بد نیتی دنیا کے سامنے آگئی ہے۔نر یندر مودی اپنے الیکشن کیلئے امن سمیت سب کچھ دائو پرلگا رہا ہے۔پاکستان آج بھی امن اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کر نے کی بات کر رہا ہے۔فاطمہ جناح پاکستانی خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں اور اس میںکوئی شک نہیں کہ خواتین کے کردار کے بغیر ملکی ترقی اورخوشحالی ممکن نہیں ۔خواتین کو خراج تحسین پیش کر نے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت میں ایسے لوگ اقتدار میں ہیں جن کا ایجنڈ ہ امن اور مذاکرات نہیں بلکہ سیاسی مفادات ہے جسکی وجہ سے خطے میں کشیدگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کر تار پور کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے جو فیصلہ لیا اس پر نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پوری دنیا میں بسنے والی سکھ برداری نے بھر پور خوشی کا اظہار کیا ہے اور پاکستان نے کر تار پور راہداری کے حوالے سے انتہائی تیزی کیساتھ ترقیاتی کام شروع کیے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باوجود پاکستان کر تار پور راہداری پر تر قیاتی کاموں کو جاری رکھے گا اور ان کو جلد ازجلد مکمل کر نے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جارہے ہیں ۔ گور نر نے کہا کہ بدقسمتی سے پوری دنیا میں کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ترقی اور خوشحالی میں اصل کردار مر دوں کا ہوتا ہے مگر حقیت بالکل اسکے بر عکس ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی بھی شعبے میں خواتین کے کردار کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی اور پاکستان میں جتنی تیزی کے ساتھ خواتین تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں آگے بڑھ رہی ہے، اس کے بعد مجھے یقین ہے کہ آنیوالے دس سالوں کے دوران ملک کی بھاگ دوڑ خواتین کے ہاتھوں میں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم پاکستان میں خواتین کو ہر شعبے میں مضبوط کر رہے ہیں اور خواتین کو حکومت سے جس قسم کی مدد کی ضرورت ہوگی حکومت اس کی فراہمی کو یقینی بنائی گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سب نے ملکر اپنے ملک کو ترتی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes