عثمان بزدار سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

Published on June 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

لاہور: (یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے۔لاہور میں ہونے والی ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور دکھی انسانیت کی خدمت کے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔مولانا طارق جمیل نے پنجاب حکومت کے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور خصوصی دعا بھی کی۔مولانا طارق جمیل نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ہی سکون اور اطمینان ہے، اللّٰہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔دوران گفتگو عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود پر پوری طرح فوکس ہے، آج تک کسی مخالف کے ساتھ بھی انتقامی کارروائی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ میرا اور میری حکومت کا مشن دکھی انسانیت کی خدمت ہے، صوبے میں ریسکیو 1122کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھایا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس چلانے کی تجویز زیر غور ہے، میری خواہش ہے اس تجویز کو جلد از جلد عملی شکل دی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایئر ایمبولینس کے شروع ہونے سے سیلاب، آتشز دگی اور دیگر قدرتی آفات کے دوران مدد ملے گی، کورونا وبا کے دوران علمائے کرام کا تعاون لائق تحسین ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت علمائے کرام کی قومی اور دینی خدمات کی معترف ہے، علما کرام نے ہر موڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی۔انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی کے خلاف فکری اور نظریاتی جنگ میں بھی علمائے کرام کا کردار قابل تحسین ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题