پاک بھارت کشیدگی، آرمی چیف دفاعی کمیٹی اراکین کو بریفنگ دیں‌ گے

Published on April 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ چار اپریل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان کو سرحدوں پر صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔سپہ سالار کا بڑا فیصلہ، تمام پارلیمانی جماعتوں پر مشتمل قائمہ کمیٹی دفاع کو چار اپریل کو دورہ جی ایچ کیو کی دعوت دے دی جس کے دوران بھارتی جارحیت، پاک فوج کی جوابی کارروائیوں اور ملکی سلامتی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 21 رکنی کمیٹی کو کنٹرول لائن، ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسز کی شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے اور پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بریفنگ دیں گے، ارکان کو انٹرنیشنل بارڈرز کی تازہ ترین صورت حال سے بھی آگاہ کیا جائے گا، چیئرمین امجد خان کی قیادت میں دورہ کرنے والی کمیٹی کے ارکان کو جی ایچ کیو اور مسلح افواج کے امور پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا، ارکان یادگار شہدا پر بھی حاضری دیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes