صدر پاکستان نے آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کر دیے ، 21 ویں ترمیم آئین پاکستان کا حصہ بن گئی

Published on January 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 957)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) صدر پاکستان ممنون حسین نے آئین پاکستان کی 21 ویں ترمیم کے بل پر دستخط کر کے اس ترمیم کو باقاعدہ آئین پاکستان کاحصہ بنا دیا ہے جبکہ آرمی ایکٹ 1952 میں بھی ترمیم کے بل پر دستخط کر کے اس کو بھی آرمی ایکٹ کا حصہ بنا دیا ہے۔
صدر پاکستان کے دستخط کے بعد یہ قانون دو سال کے لیے نافذ العمل رہے گا جس کا فوری اطلاق بھی ہو گیا ہے۔ یادرہے اس سے قبل 21 ویں آئینی ترمیم کو گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کیا گیا تھا جبکہ صدر پاکستان ممنون حسین نے دستخط کر کے اسے باقاعدہ آئین کا حصہ بنا دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme